bbc.co.uk navigation

’درمیانی انگلی‘ کیوں ہتک آمیز؟

آخری وقت اشاعت:  منگل 7 فروری 2012 ,‭ 13:24 GMT 18:24 PST

امریکی ٹی وی چینل نے اتوار کو ہوئے سپر بول کے شو پر پاپ سٹار ایم آئی اے کی جانب سے درمیانی انگلی دکھانے پر معافی مانگی ہے۔

آخر درمیانی انگلی دکھانے کا مطلب کیا ہے اور کیوں اس کو ہتک آمیز سمجھا جاتا ہے؟

ایک دانشور نے یہ اشارہ پہلی بار سیاستدانوں کے لیے استعمال کیا تھا۔ یہ واقعہ نہ نیو یارک میں پیش آیا اور نہ لندن میں۔ بلکہ یہ بات ہے چوتھی صدی کے ادن کی۔

اس کے بعد سے صرف درمیانی انگلی کسی کو دکھانے کا مطلب ہتک اور کسی کو نیچا دکھانا جانا جاتا ہے۔

علم البشر کے ماہر ڈیسمنڈ مورس کا کہنا ہے ’درمیانی انگلی دکھانا قدیم ترین زمانے سے ہی ہتک آمیز ہے۔‘

امریکہ میں اس اشارے کو ’فلپنگ دی برڈ‘ کہتے ہیں۔

یہی اشارہ برطانوی پاپ سٹار ایم آئی اے نے سپر بول کے شو میں کیا جس کو براہِ راست نشر کیا جا رہا تھا۔

امریکی فٹ بال لیگ کے ترجمان برائن میک کارتھی نے کہا ’اس قسم کا اشارہ پرفارمنس کے دوران کرنا نہایت نامناسب تھا۔‘

متعلقہ عنوانات

BBC © 2012 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔