bbc.co.uk navigation

سٹراس کان: سیکس سکینڈل پر فلم

آخری وقت اشاعت:  منگل 7 فروری 2012 ,‭ 19:12 GMT 00:12 PST
جیرار دیپادیوں

فرانسیسی اداکار جیرار دیپادیوں کی عمر 63 سال ہے

نیویارک کے مشہور سیکس سکینڈل کے بارے میں بننے والی فلم میں آئی ایم ایف کے سابق سربراہ سٹراس کان کا رول جیرار دیپادیوں کریں گے۔

اس سکینڈل کی وجہ سے عالمی مالیاتی ادارے یعنی آئی ایم ایف کے سابق سربراہ ڈومینک سٹراس کان کو استعفٰی دینا پڑا تھا۔

امریکی ہدایتکار ایبل فریرا نے ایک فرانسیسی اخبار کو بتایا کہ وہ اس سکینڈل پر فلم بنا رہے ہیں جس میں ایزابیل اجانی مسٹر سٹراس کان کے اہلیہ کا رول ادا کریں گی۔

ڈومینک سٹراس کان کو گزشتہ مئی میں ہوٹل کی ایک کلِک خادمہ کے ریپ کے الزام میں اپنے عہدے سے استعفٰی دینا پڑا تھا۔

ان کے خلاف یہ کیس تو ختم ہو گیا لیکن فرانس کا صدر بننے کا ان کا خواب بھی اپنے ساتھ لے گیا۔

کہا جاتا ہے کہ اس سکینڈل سے قبل فرانس کے سابق وزیرِ خارجہ مسٹر کان ملک کے صدر کے عہدے کے لیے سوشلسٹ پارٹی کے امیدوار تصور کیے جا رہے تھے۔

ڈومینک سٹراس کان

ڈومینک سٹراس کان کو عالمی مالیاتی فنڈ کے سربراہ کے عہدے سے استعفٰی دینا پڑا تھا۔

اس کیس کے بعد فرانسیسی مصنفہ ترستین بینن نے بھی ان پر 2003 میں ایک انٹرویو کے دوران جنسی زیادتی کی کوشش کرنے کا الزام لگایا تھا جس کی مسٹر کان تردید کرتے ہیں۔

کلِک کان کو ایک اور جنسی مقدمے کا سامنا

اس سلسلے میں ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی کیونکہ محترمہ بینن نے قانون کے تحت تین سال کی مدت کے اندر اندر اس مبینہ واقعہ کی رپورٹ نہیں کی تھی۔

ہدایتکار ایبل فریرا نے بتایا کہ یہ فلم ایک دولت مند اور بااثر شخصیت کی کہانی ہے جس کی شوٹنگ نیویارک، پیرس اور واشنگٹن میں ہوگی۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2012 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔