bbc.co.uk navigation

’یو ٹی وی کا کنٹرول ڈزنی کے پاس‘

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 2 فروری 2012 ,‭ 05:24 GMT 10:24 PST

ڈزنی بھارت کی میڈیا مارکیٹ میں پہلے ہی موجود ہے

دنیا کی مشہور تفریحی کمپنی والٹ ڈزني بھارت کی بڑی میڈیا کمپنیوں میں سے ایک يو ٹي وي کے ’کنٹرولنگ حصص‘خریدنے پر تیار ہوگئی ہے۔ اس سے والٹ ڈزني کو بھارت میں اپنا کاروبار وسیع کرنے میں مدد ملے گی۔

گزشتہ ماہ بھارتی کابینہ نے يو ٹي وي کے حصص خریدنے کے والٹ ڈزني کی تجویز کی منظوری دی تھی۔

دونوں کمپنیوں نے یہ نہیں بتایا ہے کہ حصص خریدنے کے لیے ڈزنی يو ٹي وي کو کتنی ادائیگی کرے گی۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی فلمی کمپنیاں اپنے کاروبار کو توسیع دینے کے ارادے سے بھارت میں اپنی موجودگي بڑھانے کی کوشش کرتی رہی ہیں۔

ڈزنی انٹرنیشنل کے صدر اینڈی برڈ کا کہنا ہے، ’اپنے برانڈ کی موجودگي بڑھانا اور دنیا کے بڑے بازاروں تک رسائی ہماری آگے بڑھنے کی حکمت عملی کا ایک اہم حصہ ہے‘۔

ڈزنی بھارت کی میڈیا مارکیٹ میں پہلے ہی موجود ہے اور وہ فی الحال تین ٹی وی چینلز چلا رہا ہے، وہیں يوٹي وي فلم اور ٹی وی پروڈکشن کے ساتھ ہی گیمنگ اور اینيمیشن کے شعبہ جات میں بھی بڑا نام ہے۔

ڈزنی کا کہنا ہے کہ بھارتی شراکت دار کا ساتھ ملنے سے اسے ایک ایسے ملک میں اپنا دائرۂ کار وسیع کرنے میں مدد ملے گی جہاں صارفین کی کوئی كمي نہیں ہے۔.

اینڈی برڈ کا کہنا ہے کہ اس قدم سے کمپنی کو دنیا کی دوسری سب سے زیادہ آبادی والے ملک تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔

يوٹي وي کے چیف ایگزیکٹو اور بانی صدر روني سكریو والا کو ڈزنی نے اپنی اس نئی سکیم کا مینیجنگ ڈائریکٹر بنایا ہے۔

متعلقہ عنوانات

BBC © 2012 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔