bbc.co.uk navigation

’آسٹریلین اقلیتوں کے حوالے سے زیادہ روشن خیال ہیں‘

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 2 فروری 2012 ,‭ 12:34 GMT 17:34 PST

رمز سٹریٹ کے چند کردار

آسٹریلیا میں مقیم ایک ایشیائی اداکار کا کہنا ہے کہ ٹی وی ڈراموں میں اقلیتوں کی عکاسی کرنے کا جہاں تک تعلق ہے وہاں آسٹریلیا برطانیہ کے مقابلے میں زیادہ روشن خیال واقع ہوا ہے۔

سچن جیکب رامزے سٹریٹ نامی طویل ڈرامہ سیریل میں اجے کپور کا کردار ادا کر رہے ہیں جو رمزے سٹریٹ کے محلے میں جنوب مشرقی ایشیا سے تعلق رکھنے والے پہلے گھرانے کا ایک فرد ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس گھرانے کے کرداروں کو روائتی یا دقیانوسی انداز میں پیش نہیں کیا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ ان کرداروں کا لہجہ روائتی ہندوستانیوں کا نہیں ہے، ہندوازم اور اسلام کا کوئی ذکر نہیں ہے اور بالی وڈ کی موسقی بھی استعمال نہیں کی گئی۔ لیکن برطانیہ میں ڈراموں کے پروڈیسروں نے اپنے ڈراموں کا دفاع کیا ہے۔

برطانوی ٹی آئی ٹی وی کا کہنا ہے کہ ان کے ڈرامہ ‘کارنیشن سٹریٹ’ میں کرداروں کو لسانیت کی بنیاد پر پیش نہیں کیا گیا۔ ٹی وی کا کہنا تھا کہ اس ڈرامے کی نوعیت ہی ایسی ہے جس میں مسائل کی بجائے کرداروں کی بنیاد پر کہانی آگے بڑہائی جاتی ہے۔

تین سال قبل ایکویلٹی اینڈ ہیومن رائٹس کمیشن کے سربراہ سر ٹریور فلپس نے ایک رپورٹ پیش کی تھی جس میں ٹی وی چینلوں پر ثقافتی روائت پسندی کا جائزہ لیا گیا تھا۔

اس رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ایکس فیکٹر اور سٹرکٹلی کم ڈانسنگ جیسے پروگراموں میں برطانیہ میں موجود لسانی تنوع کی مختلف ڈراموں سے زیادہ عکاسی ہوتی ہے۔

برطانیہ میں مقبول ترین ٹی وی سیریز ایسٹ اینڈر نے انیس سو پچاسی میں ایشیائی کرداروں کو متعارف کروایا جب کے کورنیشن اسٹریٹ میں مستقل ایشیائی خاندان کو نسہ انیس سو اٹھاونے میں روشناس کرایا گیا۔

آئی ٹی وی کا کہنا ہے کہ اس کے ایشیائی کرداروں کو روائتی انداز میں پیش نہیں کیا جاتا

متعلقہ عنوانات

BBC © 2012 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔