سپائڈرمین کی کاسٹیوم ڈیزائنر انتقال کرگئیں

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 28 جنوری 2012 ,‭ 06:19 GMT 11:19 PST

ایکو اشیوکا کا فن دنیا بھر میں معروف تھا

آسکر انعام یافتہ معروف کاسٹیوم ڈیزائنر ایکو اشیوکا تہتر سال کی عمر میں پتّے کے کینسر سے انتقال کر گئیں۔

سنہ انیس سو بانوے میں ایکو اشیوکا نے فرانسز فورڈ کاپولا کی فلم ’ڈریکولا‘ سے بہترین کاسٹیوم ڈیزائین کا آسکر انعام جیتا۔

وہ سنہ انیس سو ستاسی میں ایک گریمی ایوارڈ اور کانز فلم فیسٹیول میں آرٹسٹک کنٹربیوشن کے انعامات بھی جیت چکی ہیں۔

انہوں نے بیجنگ اولمپک مقابلوں کی افتتاحی تقریب کے لیے بھی ملبوسات تیار کیے تھے۔

انہوں نے براڈ وے پروڈکشن کے سپائڈرمین کے لیے بھی لباس ڈیزائن کیا تھا۔

اِیکو نے اپنے فن کو مختلف طریقوں سے آزمایا۔ انہوں نے اوپرا میں بھی کام کیا۔

انہوں نے ہالینڈ نیشنل اوپرا میں دکھائے جانے والے رچرڈ ویگنر کے ’رنگ سائیکل‘ میں سیٹ اور کاسٹیوم دونوں ڈیزائن تیار کیے۔

ایکو نے سنہ دو ہزار دو میں سنگل ککون کے لیے ایک متنازع نوعیت کی میوزک ویڈیو کی ہدایتکاری بھی کی۔

اسی سال انہوں نے سالٹ لیک سٹی میں ہونے والے اولمپک مقابلوں کے لیے کھلاڑیوں کی وردیاں بھی بنائیں۔

ٹوکیو یونیورسٹی آف فائن آرٹس اینڈ میوزک سے تعلیم یافتہ ایکو اشیوکا ٹوکیو آرٹ ڈائریکٹرز کلب کی پہلی منتخب خاتون رکن بھی تھیں۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

bbc.co.uk navigation

BBC © 2012 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔