ایمی وائن ہاؤس سے متاثر ہوکر فیشن شو منعقد

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 27 جنوری 2012 ,‭ 09:42 GMT 14:42 PST

اس فیشن شو میں ماڈلوں نے ایمی وائن ہاؤس جیسا حلیہ بنایا ہوا تھا

فیشن کے مبصرین نے فرانسیسی فیشن ڈیزائنر ژاں پال گوتے کے برطانوی گلوکارہ ایمی وائن ہاؤس سے متاثر ہو کر فیشن شو کے بارے میں ملی جلی رائے دی ہے۔

اس فیشن شو میں ماڈلوں نے ایمی وائن ہاؤس جیسا حلیہ بنایا ہوا تھا۔

برطانوی اخبار دی انڈی پینڈنٹ کی سوزانہ فرینکل کا کہنا تھا ’یہ کسی بھی حساب سے ژاں پال کا سب سے کامیاب شو نہیں تھا۔‘

لیکن امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کی سوزی مینکز نے اسی شو کو زبردست قرار دیا ہے۔

پسِ پردہ، ڈیزائنر ژاں پال نے بتایا کہ اگرچہ وہ کبھی ایمی وائن ہاؤس سے مل نہیں پائے لیکن ان کے فیشن سٹائل ہمیشہ سے ایک جیسے تھے۔

نیو یارک ٹائمز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک حیرت انگیز بات ہے کہ وہ کبھی بھی کسی فیشن میگزین کے فرنٹ پیج پر نہیں آئیں۔

واضح رہے کہ ایمی وائن ہاؤس انیس سو پچاس کی دہائی کے ڈریسیز کو آج کل کے فیشن کے ساتھ مکس کرنے کی وجہ سے جانی جاتی تھیں۔

گزشتہ سال جولائی میں ستائیس سالہ برطانوی گلوکارہ شمالی لندن میں واقع اپنے مکان میں مردہ حالت میں پائی گئی تھیں۔

سنہ دو ہزار تین میں بیس سال کی عمر میں انہوں نے اپنی پہلی میوزک البم کے باعث بڑے پیمانے پر پذیرائی حاصل کی اور سنہ دو ہزار چھ میں گانے بیک ٹو بلیک سے انہیں بین الاقوامی سطح پر شہرت ملی اور انہوں نے چھ گریمی ایوارڈز حاصل کیے۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

bbc.co.uk navigation

BBC © 2012 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔