آخری وقت اشاعت:  بدھ 17 اگست 2011 ,‭ 06:17 GMT 11:17 PST

چوری شدہ خاکہ ایک گرجے سے برآمد

سنہ 1655 میں بنائے گئے ’ججمنٹ‘ نامی اس خاکے کی قیمت دو لاکھ پچاس ہزار امریکی ڈالر بتائی جاتی ہے

رواں ہفتے سنیچر کو کیلیفورنیا کے ایک ہوٹل سے ہالینڈ کے مقبول مصور ریمبرانٹ کا چوری کیا گیا بیش قیمت خاکہ بتیس کلومیٹر دور ایک گرجے سے برآمد کر لیا گیا ہے۔

سنہ سولہ سو پچپن میں بنائے گئے ’ججمنٹ‘ نامی اس خاکے کو کیلیفورنیا کے رٹز کارلٹن نامی ہوٹل میں منعقد کی جانے والی نمائش سے چوری کیا گیا تھا۔

خاکہ گزشتہ پیر کو سین فرنینڈو ویلی گرجے سے ایک نامعلوم فرد کی ٹیلی فون کال کے بعد برآمد کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک چوری کے سلسلے میں کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا اور ایک کیوریٹر نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ برآمد کیا جانے والا خاکہ وہی ہے جو چوری کیا گیا تھا۔

یہ خاکہ سنیچر کو مقامی وقت کے مطابق گیارہ بج کر بیس اور پینتیس منٹ کے درمیان اس وقت چوری کیا گیا تھا جب ہوٹل کی گیلری کے کیوریٹر کو ایک شخص نے اپنی باتوں میں الجھا لیا تھا۔

اگرچہ یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ کیوریٹر سے بات کرنے والا شخص چوری میں ملوث تھا یا نہیں لیکن پولیس اہلکار سٹیو وٹمور کے بقول اس جرم میں دو افراد ملوث ہیں۔

اس خاکے کی قیمت دو لاکھ پچاس ہزار امریکی ڈالر بتائی جاتی ہے۔

bbc.co.uk navigation

BBC © 2012 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔