
ڈی کیپریو جو پانچویں نمبر سے پہلے نمبر پر آئے ہیں ان کی دو فلمیں بڑی مقبول رہیں
امریکی جریدے فوربز کے مطابق لیونارڈو ڈی کیپریو اور جونی ڈیپ ہالی ووڈ کے سب سے زیادہ پیسے کمانے والے اداکار ہیں۔
روسا سال مئی میں ختم ہونے والے سال میں ڈی کیپریو نے 77 ملین ڈالر جبکہ ڈیپ نے 50 ملین ڈالر کمائے۔
مزاحیہ اداکار ایڈم سینڈلر نے 40 ملین ڈالر کمائے اور وہ تیسرے نمبر پر رہے۔ ان کے بعد ول سمتھ اور ٹام ہینکس نے سب سے زیادہ پیسے کمائے۔
ڈی کیپریو جو پانچویں نمبر سے پہلے نمبر پر آئے ہیں ان کی دو فلمیں بڑی مقبول رہیں۔ ایک تھی شٹر آئی لینڈ اور دوسری انسیپشن۔ وہ اگلی فلم میں ایف بی آئی کے سربراہ جے ہوور کا کردار ادا کریں گے اور اس فلم کا نام دی گریٹ گیٹسبی ہے۔
جونی ڈیپ جو پچھلے سال کے سب سے زیادہ کمانے والے اداکار تھے اب بھی اپنی فلم پائرٹس آف دی کیریبیئن میں جیک سپیرو کھ کردار میں بہت مقبول ہوئے ہیں۔
فوربز کے مطابق ایڈم سینڈلر عوام میں بے حد مقبول ہیں۔
وِل سمتھ کے بارے میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ انہوں نے زیادہ کام نہیں کیا اور زیادہ وقت اپنے خاندان کے ساتھ گزارا اس کے باوجود وہ سب سے زیادہ کمانے والے اداکاروں کی فہرست میں شامل ہیں۔
BBC © 2012 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔