آخری وقت اشاعت:  اتوار 24 جولائ 2011 ,‭ 04:11 GMT 09:11 PST

ایمی وائن ہاؤس کی زندگی:تصاویر

ان کی زندگی کے چند پہلو تصاویر میں

  • ستائیس سالہ برطانوی گلوکارہ ایمی وائن ہاؤس شمالی لندن میں واقع اپنے مکان پر مردہ پائی گئی ہیں۔
  • سنہ دو ہزار تین میں اپنے پہلے البم ’فرینک‘ کے اجراء پر ہی انہیں پذیرائی حاصل ہوئی۔ تاہم سنہ دو ہزار چھ میں ان کا ایک اور البم ’بیک ٹو بلیک‘ نے انہیں بین الاقوامی شہرت سے نوازا۔
  • گلوکارہ کے میوزک کیرئر پر منشیات کے استعمال اور شراب نوشی کی لت کا سایہ تھا اور اسی تناظر میں گزشتہ ماہ انھیں یورپی ممالک کے دورے کو منسوخ کر کے اس وقت واپس آنا پڑا جب اس دورے کے سلسلے میں سربیا میں اپنی پہلی پرفارمنس کے دوران وہ شراب کے نشے میں دھت تھیں۔
  • گلوکارہ نے تین بار آئیور نوویلو ایوارڈ جیتا اور سنہ دو ہزار سات میں ان کا البم بیک ٹو بلیک نے فروخت کا ریکارڈ قائم کیا۔
  • ایمی وہ واحد برطانوی فنکارہ تھیں جنہوں نے ایک ہی رات اپنی پرمارمنس کے دوران پانچ گریمی ایوارڈ جیتے۔
  • میٹروپولیٹن پولیس کے ایک ترجمان نے ستائیس سالہ گلوکارہ کی موت کی تصدیق کی ہے تاہم اب تک موت کی وجہ کا تعین نہیں ہو سکا ہے۔
  • گلوکارہ کی موت کی خبر سنیچر کی شام سے ہی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گردش میں آنا شروع ہو گئی تھی۔
  • سنہ دو ہزار آٹھ میں ایمی وائن ہاؤس کے والدین نے مادام تساؤ میوزیم میں ان کے مومی مجسمہ کا افتتاح کیا۔
  • ایمی وائن ہاؤس کی قریبی دوست کیلی اوسبرن نے ٹوئٹر پر کہا ہے ’میرا سانس لینا مشکل ہورہا ہے، میں رو رہی ہوں، میں نے اپنی بہترین دوست کو کھو دیا ہے۔ میں تمہیں ہمیشہ چاہوں گی ایمی، اور میں تمہیں کبھی نہیں بھلا سکوں گی۔‘

bbc.co.uk navigation

BBC © 2012 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔