
ستائیس سالہ برطانوی گلوکارہ ایمی وائن ہاؤس شمالی لندن میں واقع اپنے مکان پر مردہ حالت میں پائی گئی ہیں۔
میٹروپولیٹن پولیس کے ایک ترجمان نے ستائیس سالہ گلوکارہ کی موت کی تصدیق کی ہے تاہم ابھی تک موت کی وجہ کا تعین نہیں ہو سکا ہے۔
لندن میں ایمبولینس سروس کا کہنا ہے کہ انھیں برطانیہ کے معیاری وقت کے مطابق دن تین بج کر چون منٹ پر گلوکارہ کے مکان پر جانے کے لیے کال کی گئی، وہاں پر دو گاڑیاں روانہ کی گئیں لیکن خاتون کی موت واقع ہو چکی تھی۔
گلوکارہ کی موت کی خبر سنیچر کی شام سے ہی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گردش میں آنا شروع ہو گئی تھی۔
مسائل سے دوچار گلوکارہ کے میوزک کیرئر پر کافی عرصے سے منشیات کے استعمال اور شراب نوشی کی لت کا سایہ تھا اور اسی تناظر میں گزشتہ ماہ انھیں ایک دورے سے واپس آنا پڑا تھا۔
گزشتہ ماہ یورپی ممالک کے دورے کو منسوخ کر کے اس وقت واپس آنا پڑا جب اس دورے کے سلسلے میں سربیا میں اپنی پہلی پرفارمنس کے دوران وہ شراب کے نشے میں دھت تھیں۔
نوے منٹ کی اس پرفارمنس کے دوران کئی گانوں کے دوران وہ بڑبڑا پڑیں اور اس کے بعد سٹیج سے واپس چلی گئیں۔
سال دو ہزار تین میں بیس سال کی عمر میں اپنی پہلی میوزک البم فرانک میں بڑے پیمانے پر پذیرائی حاصل کی۔
اس کے بعد سال دو ہزار چھ میں گانے بیک تو بلیک سے انھیں بین الاقوامی سطح پر شہرت حاصل اور چھ گریمی ایوارڈز حاصل کیے۔
BBC © 2012 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔