آخری وقت اشاعت:  بدھ 5 مئ 2010 ,‭ 09:47 GMT 14:47 PST

پیکاسو پینٹنگ، سات کروڑ ڈالر میں نیلام

سپین کے مشہور مصور پابلو پکاسو کی ایک شہکار پینٹنگ نیویارک کے کرسٹی ہاؤس میں سات کروڑ ڈالر کی ریکارڈ قیمت کے عوض فروخت ہوئی ہے۔

نیلام ہونے والی پینٹنگ

توقع تھی کہ یہ پینٹنگ ستر سے نوے ملین ڈالر میں فروخت ہو گی

پکاسو کی سنہ انیس سو بتیس میں بنائی گئی اس پینٹنگ کا عنوان ’نیوڈ گرین لیوز اینڈ بسٹ‘ ہے۔

پکاسو کی پینٹنگ کی ریکارڈ نیلامی اب تک کسی بھی آرٹ ورک کی سب سے زیادہ قیمت ہے۔

پکاسو کی پینٹنگ خریدنے والے ایک نامعلوم شخص ہیں جنھوں نے ٹیلی فون پر نیلامی میں حصہ لیا اور سب سے زیادہ قمیت لگا کر پینٹگ خرید لی۔

اس سے پہلے رواں سال فروری میں پکاسو کی ایک پینٹنگ ایک سو چار اعشاریہ تین ملین ڈالر کی ریکارڈ قیمت میں فروخت ہوئی تھی۔ موجودہ پینٹنگ کی فروخت کے بعد یہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

اس قمیت میں کرسٹی ہاؤس کا کمیشن بھی شامل ہے۔ ریکارڈ قیمت میں فروخت اس بات کا عندیہ ہے کہ آرٹ مارکیٹ عالمی معاشی بحران سے نکل آئی ہے۔

کرسٹی ہاؤس کے اہلکار کونر جورڈن نے فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ پکاسو کی یہ پینٹنگ بروڈیز نے سنہ انیس سو پچاس میں خریدی گئی تھی اور اس کی صرف ایک بار سنہ انیس سو اکسٹھ میں نمائش ہوئی تھی۔

اس سے پہلے سال انیس سو چار میں پکاسو کی ایک پینٹنگ garcon a la pipe ایک سو چار اعشاریہ ایک ملین ڈالر کی ریکارڈ قیمت میں فروخت ہوئی تھی۔

bbc.co.uk navigation

BBC © 2012 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔