انڈین پورٹریٹ: تصاویر میں
لندن کی قومی پورٹریٹ گیلری میں پہلی مرتبہ برصغیر کے پورٹریٹس کی عوامی نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے۔
اس نمائش میں برطانیہ، امریکہ اور یورپ سے لائے گئے پورٹریٹ رکھے گئے ہیں جو کہ برصغیر میں پورٹریٹ کی تین سو سالہ تاریخ بیان کرتے ہیں۔
یہ ایک پیچیدہ تاریخ کا ریکارڈ ہیں اور انہیں بنانے والوں پر جہاں ایران اور یورپ کا اثر نمایاں ہے وہیں مقامی مسلم اور ہندو رسومات بھی ان میں موجود ہیں۔
ان تصاویر میں مغل شہزادوں سے لے کر درباریوں اور مذہبی شخصیات تک کو موضوع بنایا گیا ہے۔
اس نمائش میں شامل اہم تصاویر میں مغل شہنشاہ شاہجہان کے پادشاہ نامہ کے دو صفحات بھی شامل ہیں جو اب تاجِ برطانیہ کی ملکیت ہیں۔
قومی پورٹریٹ گیلری کی ڈائریکٹر کے مطابق یہ تصویریں برصغیر کی شاندار ثقافت کی ایک جھلک ہیں۔
سنہ 1560 سے 1860 تک کے پورٹریٹس پر مشتمل انڈین پورٹریٹ نامی یہ نمائش بیس جون 2010 تک جاری رہے گی