
میڈیا کے مطابق کچھ پرستار برٹنی کی خراب پرفارمنس کے باعث صرف تین گانوں کے بعد شو کوچھوڑ کر چلے گئے
معروف پاپ سٹار برٹنی سپیئرز نے اپنے پہلے دورہ آسٹریلیا کے دوران براہ راست پرفارمنس کی بجائے ہونٹ ہلانے پر اپنی خاموشی کوتوڑتے ہوئےتسلیم کیا کہ ایسا کرنے سے کچھ مسائل پیدا ہوئے۔
انہوں نےکہا کہ کچھ رپورٹرز نے میری پرفارمنس کو پسند کیا اور کچھ نے ناپسند لیکن میں اپنے پرستاروں کے لیے آسڑیلیا آئی ہوں۔
آسڑیلین میڈیا کے مطابق کچھ پرستار برٹنی کی خراب پرفارمنس کے باعث صرف تین گانوں کے بعد شو کوچھوڑ کر چلے گئے۔
شو کے پروموٹر پال ڈینٹی نے کہا کہ گلوکارہ میڈیا کے دعوؤں کی وجہ سے بہت زیادہ پریشان ہیں۔ انہوں نے میڈیا رپورٹس کوجھوٹ قرار دیا۔ انہوں نے مذید کہا کہ اگر لوگوں کے خیال میں برٹنی کی پرفارمنس خراب تھی تو ایسا ہو سکتا ہے لیکن یہ کہنا کہ لوگ شو کے دوران اٹھ کر چلے گئے یہ بالکل ’جھوٹ اور بکواس‘ ہے۔ برٹنی تمام صورتحال سے آگاہ اور بہت زیادہ ڈسٹرب ہے۔
ایک بیان میں گلوکارہ نے کہا کہ انہوں نے سنا ہے کہ میڈیا پرمیرے شو کے بارے میں بحث پائی جاتی ہے۔ ستائیس سالہ گلوکارہ کے ترجمان نے کہا کہ برٹنی کے مداحوں نے ہزاروں مثبت پیغامات بھیج کر کنسرٹ کو پسند کیا ہے۔
.گلوکارہ اپنے شو کے دوران براہ راست پرفارمنس کی بجائے ہونٹ ہلانے کی وجہ سے آسٹریلیا میں گذشتہ ایک ہفتے سے موضوع بحث بنی ہوئی ہیں۔
.
.
© MMIX