Advertisement
آخری وقت اشاعت:  Monday, 2 november, 2009, 09:30 GMT 14:30 PST

جیکسن کی فلم باکس آفس پر سرفہرست

جیکسن کی فلم

مائیکل جیکسن کے مداح اس فلم کی ریلیز کے بےچینی سے منتظر تھے

آنجہانی امریکی پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کی فلم ’دس از اٹ‘ نے اپنی ریلیز کے پہلے ہی ہفتے میں شمالی امریکہ میں سب سے زیادہ کاروبار کیا ہے۔

اس فلم کو اٹھائیس اکتوبر کو ریلیز کیا گیا تھا اور اس نے ہفتے کے آخری دو دن میں اکیس اعشاریہ تین ملین ڈالر کا کاروبار کیا جبکہ ریلیز سے اب تک یہ فلم ایک سو ایک ملین ڈالر کا کاروبار کر چکی ہے۔

کولمبیا پکچرز نے ابتدائی طور پر یہ فلم صرف دو ہفتے کے لیے ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم اب وہ اس کی نمائش انتیس نومبر تک جاری رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

یہ فلم مائیکل جیکسن کی اس ریہرسل فوٹیج پر مشتمل ہے جو انہوں نے لندن میں رواں برس ہونے والے میوزک شوز کے لیے کی تھی۔ فلم بنانے والی کمپنی سونی پکچرز کے مطابق وہ اس فلم کو آسکرز ایوارڈ میں بہترین فلم کے شعبے میں نامزدگی کے لیے بھی بھیجیں گے۔

مائیکل جیکسن پچاس برس کی عمر میں رواں سال پچیس جون کو لاس اینجلس میں حرکت قبل بند ہوجانے سے انتقال کر گئے تھے

بی بی سی کو جانیں

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔