
کامی شاہ نے پشتو گانے ’بی بی شیرینی‘ کو سندھی زبان میں ترجمہ کر کے گایا اور مقبولیت حاصل کی ہے
وہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں رہائش پذیر ہیں، ان کی مادری زبان پشتو ہے مگر انہیں مقبولیت سندھی گلوکار کی حیثیت سے حاصل ہوئی ہے۔ کامی شاہ ایسے ابھرتے ہوئے گلوکار ہیں جو اپنی شناخت کےسفر میں زبان کی سرحدیں عبور کر گئے ہیں۔
کامی شاہ نے برسوں پہلے پشتو میں ایک البم ریکارڈ کروایا مگر انہیں اتنی مقبولیت حاصل نہیں ہوئی جتنی انہیں محدود وقت میں سندھی زبان میں گانے سے حاصل ہوئی ہے۔ سندھی موسیقی میں ان کے سات البم مارکیٹ میں آچکے ہیں۔
کامی شاہ کوئٹہ میں ایک پڑھے لکھے پشتون خاندان کے اکلوتے بیٹے ہیں۔ان کی والدہ ایک ٹیچر کی حیثیت سے ریٹائر ہوئیں، جبکہ ان کے والد انگریزی زبان کے ایک کوچنگ سنٹر سے منسلک ہیں۔
کامی شاہ سندھی موسیقی میں ایسے پہلے گلوکار نہیں ہیں جن کی مادری زبان سندھی نہ ہو اور وہ سندھی میں گانا گائیں ۔کامی شاہ سے بہت پہلے میڈم نورجہاں، ناہید اختر اور لتا منگیشکر نے بھی بعض سندھی فلموں کے گیت گائے ہیں جو تاحال سندھی موسیقی میں مقبول اور سدا بہار گانے تصور کیے جاتے ہیں
کامی شاہ کا کہنا ہے کہ وہ سندھی زبان بول نہیں سکتے مگر قدرت نے انہیں ذرا ’پک اپ پاور‘ زیادہ دی ہے اور وہ لکھی ہوئی سندھی شاعری آسانی سے پڑھ لیتے ہیں۔دوسرے سندھی دوست اور شاعر بھی ان کی مدد کرتے ہیں۔
سندھی زبان میں دو نیوز چینل سمیت سات ٹی وی چینل چل رہے ہیں جن کی اکثریت تفریحی اور موسیقی کے پروگرام نشر کرتی ہے۔کامی شاہ اکثر سندھی ٹی وی چینلوں پر مقبول ہیں۔
کامی شاہ نے پشتو گانے ’بی بی شیرینی‘ کو سندھی زبان میں ترجمہ کر کے گایا اور مقبولیت حاصل کی ہے۔انہوں نے ’بی بی شیرینی‘ ’تو ساں دل آ‘، ’تنہنجی وارن میں گاڑھو گل آ‘ جیسی دھن گائی ہے۔ جبکہ آجکل ان کا ایک سرائیکی گانا ’میڈا تیئیں بن سانول یار گزارہ نئیں ہوندا‘ مقامی ٹی وی چینل پر چل رہا ہے۔
کامی شاہ کا کہنا ہے کہ وہ موسیقار نہیں ہیں مگر جو بھی کمپوزیشن انہیں ملتی ہے وہ اپنی آواز کے ذریعے اس میں جان ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔
کامی شاہ کا کہنا ہے کہ انیس سو اٹھانوے میں انہوں نے ایک البم پشتو میں کیا مگر انہیں پذیرائی حاصل نہیں ہوئی۔ بعد میں انہوں نے کبھی کوشش نہیں کی ہے کہ دوبارہ پشتو میں گلوکاری کریں۔
کامی شاہ سندھی موسیقی میں ایسے پہلے گلوکار نہیں ہیں جن کی مادری زبان سندھی نہ ہو اور وہ سندھی میں گانا گائیں ۔کامی شاہ سے بہت پہلے میڈم نورجہاں، ناہید اختر اور لتا منگیشکر نے بھی بعض سندھی فلموں کے گیت گائے ہیں جو تاحال سندھی موسیقی میں مقبول اور سدا بہار گانے تصور کیے جاتے ہیں۔
© MMIX