Advertisement
آخری وقت اشاعت:  Monday, 2 november, 2009, 01:37 GMT 06:37 PST

پیغمبر اسلام پر عالمی فلم کا منصوبہ

لارڈ آف دی رنگز فلم تصویر

لارڈ آف دی رنگز کے پروڈیوسر بیری اسبرن فلم پروڈیوس کریں گے

قطر کی ایک کمپنی نے پیغمبرِ اسلام کی زندگی پر ایک ایسی فلم تیار کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں مغربی دنیا میں ان کے بارے میں پائے جانے’ گھسے پٹے خیالات‘ کو ختم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

ایک سو پچاس ملین ڈالر کی لاگت سے تیار کی جانے والی فلم کی شوٹنگ 2011 میں شروع ہو گی جو پچیس سےتیس مہینوں تک جاری رہے گی۔

النور ہولڈنگ کے چیئرمین عبداللہ المصطفیٰ نے توار کے روز دوحا میں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس فلم کا مقصد پیغمبرِ اسلام کے بارے میں مغرب میں پائے جانے والے منفی خیالات کو تبدیل کرنے کی کوشش کرنا ہے اور فلم میں پیغمبر اسلام کی انسانیت کو نمایاں کیا جائے گا۔

قطر کی النور ہولڈنگ کا کہنا ہے کہ ابھی تک فلم میں کام کرنے والے اداکاروں کے بارے میں فیصلہ نہیں کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں مختلف سٹویوڈز اور ٹیلنٹ ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔کمپنی نے البتہ اتنا طے کر لیا ہے کہ فلم کے اداکاروں انگریزی لہجے والے مسلمان ہوں گے۔ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں فلم میں پیغمبر اسلام کے کردار کی عکس بندی نہیں ہوگی۔

کمپنی نے ہالی وڈ کے مشہور پروڈویوسر بیری آسبرن کو فلم کا پروڈوسر مقرر کیا ہے۔ بیری آسبرن کی فلمیں’ لارڈ آف دی رنگز‘ اور دی ریٹرن آف دی کنگ‘ کئی ایوارڈ جیت چکی ہیں۔

انٹرنیشنل یونین آف مسلم سکالرز کے چیئرمین شیخ یوسف القرداوی اسلامی سکالرز کی ایک کمیٹی کی سربراہی کریں گے جو فلم کے سکرپٹ، فوٹو گرافی اور پروڈکشن کی نگرانی کرے گی۔

النور ہولڈنگ کے چیئرمین نے کہا کہ فلم تیار کرنے کا مقصد اسلام کی خدمت کرنا ہے۔

بی بی سی کو جانیں

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔