Advertisement
آخری وقت اشاعت:  Thursday, 22 october, 2009, 11:06 GMT 16:06 PST

رافائیل کے خاکے کی نیلامی

رافائیل کا خاکہ

رافائیل کا خاکہ ’ہیڈ آف اے میوز‘

سولہویں صدی کے مشہور اطالوی مصور رافائیل کا ایک خاکہ دسمبر میں نیلام کیا جا رہا ہے اور توقعات یہ ہیں کہ اس کی چھبیس ملین ڈالر تک قیمت لگ سکتی ہے۔

یہ خاکہ ڈیڑھ سو سال کے عرصے کے بعد نیلامی کے لیے سامنے آیا ہے۔

’ہیڈ آف اے میوز‘ نامی یہ خاکہ 1508 اور 1511 کے درمیان کے عرصے میں بنایا گیا تھا۔ پاپائے روم جولیئس دوم نے ویٹیکن کے لیے چار ’فریسکو‘ تصاویر کا سلسلہ بنوایا تھا اور یہ خاکہ اس میں سے ایک فریسکو کی تیاری کے لیے بنایا گیا تھا۔

اس خاکے کی نیلامی آٹھ دسمبر کو آرٹ کے مشہور نیلام گھر ’کرِسٹیز‘ میں ہوگی۔

’کرسِٹیز‘ کے ایک ماہر بینجامن پیرونے کا کہنا ہے کہ یہ اس لیے اہم تصویر ہے کہ یہ نہ صرف بذات خود بہترین فن کا مظاہرہ ہے بلکہ اس کا رافایئل کے ایک یادگار منصوبے سے بھی تعلق ہے۔

رافائیل یعنی رافائیلو سانزیو کو پاپائے روم نے اس منصوبے کے لیے پندرہ سو آٹھ میں فلورنس سے روم بلالیا تھا۔ رافائیل فریسکو تیار کرنے کے عمل میں تفصیلی تیاریاں کیا کرتے تھے۔ اس نوعیت کے خاکے بنا کر ان کی لائنوں کو باریک سراخوں اور نیلے چاک کے ذریعے دیوار پر ٹریس کیا جاتا تھا۔

بی بی سی کو جانیں

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔