Advertisement
آخری وقت اشاعت:  Tuesday, 20 october, 2009, 18:31 GMT 23:31 PST

میڈونا کے پڑوسی شور سے پریشان

میڈونا

میڈونا گے رچی سے علیحدگی کے بعد برطانیہ سے امریکہ منتقل ہو گئی ہیں

مشہور پاپ گلوکارہ میڈونا کی پڑوسی خاتون نے نیویارک کی سپریم کورٹ ميں یہ شکایت درج کی ہے کہ میڈونا بہت اونچی آواز پر میوزک چلا کر ریہرسل کرتی ہیں۔

میڈونا کے اپارٹمنٹ کے اوپر والے اپارٹمنٹ میں رہنے والی کیرن جارج نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ میڈونا کے گھر آنے والے مہمان مسلسل اونچی آواز کا نا قابل برداشت میوزک چلاتے ہیں اور رقص کرتے رہتے ہیں۔

اب یہ خاتون مینہیٹن عمارت کی مینجمنٹ کمپنی کے خلاف مقدمہ کرنے جا رہی ہیں۔ ان کے مطابق انتظامیہ ان کی شکایات دور کرنے میں ناکام رہی ہے۔

مینجمینٹ کمپنی کے ترجمان اور میڈونا نے اس واقعہ پر رد عمل ظاہر کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

محترمہ جارج نے اپنی شکایت میں کہا کہ انہیں ان ریہرسلز کے دوران عمارت چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑتا تھا کیونکہ اونچی آواز والے موسیقی سے دیواریں تک لرز جاتی تھی۔ اور یہ عمل ان کے لیے ناقابل برداشت تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سنہ دو ہزار آٹھ میں انہوں نے پہلی مرتبہ شکایت درج کی تھی لیکن اب تک کچھ نہیں ہوا۔

ہدایتکار گے ریچی سے طلاق کے بعد میڈونا سات منزلہ عمارت میں رہ رہی ہیں۔

بی بی سی کو جانیں

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔