Advertisement
آخری وقت اشاعت:  Wednesday, 7 october, 2009, 06:51 GMT 11:51 PST

ہیلری مینٹل کے لیے بُکر انعام

ہیلری مینٹل

صنف ہیلری مینٹ کا پہلا ناول ’ایوری ڈے از مدر ڈے‘ انیس سو چھیاسی میں شائع ہوا تھا

مصنف ہیلری مینٹل تاریخی ناول ’وولف ہال‘ پر ادب کا ’ مان بُکر‘ انعام جیتنے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔

ستاون سالہ مینٹل سال دو ہزار نو کی حتمی فہرست میں شامل دیگر پانچ مصنفوں جن میں سارہ واٹر اور جےایم کوٹزی بھی شامل تھے میں سے بہترین مصنف ٹھہری ہیں۔

پینتالیس سالہ مصنف سارا واٹرز کتاب لٹل سٹرینجر اور مصنف جے ایم کوٹری کتاب سمر ٹائم لکھنے پر حمتی فہرست میں شامل تھے۔

پینل کے ججوں نے مینٹل کی بہترین انداز میں کہانی بیان کرنے کی تعریف کی ہے۔ مینٹل نے لندن کے گلڈہال میں منقعدہ ایک تقریب میں پچاس ہزار برطانوی پاؤنڈ کی انعامی رقم جینے کے بعد کہا کہ ناول کو لکھنے کا فیصلہ بیس سال سوچنے کے بعد کیا۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ’میں نے اس وقت تک ناول شروع نہیں کیا تھا جب تک مجھے یقین نہیں ہوا تھا کہ میں پبلشر سے کتاب شائع کرنے کے بارے میں کچھ کہہ سکوں‘۔

جب میں نے کتاب شروع کی تو مجھے پتہ تھا کہ ایک مشکل کام کرنا ہے جس میں تاریخ دان دلچسپی لیں اور سب سے بڑھ کر مجھے عام قاری کےخیالات کو جکڑنا تھا۔

ہیلری مینٹل

مینٹل نے انعام جیتنے کے بعد کہا کہ ’جب میں نے کتاب شروع کی تو مجھے پتہ تھا کہ ایک مشکل کام کرنا ہے جس میں تاریخ دان دلچسپی لیں اور سب سے بڑھ کر مجھے عام قاری کےخیالات کو جکڑنا تھا‘۔

ججز پینل کے چیئرمین جیمز نائٹری کے مطابق ’سادہ انداز میں ایک لمبی کہانی کو لکھنا، منظر نامہ اور روایت بتانے میں جرات مندی دکھانے پر ’وولف ہال‘ کو بہترین کتاب قرار دیا گیا ہے‘۔

پینل میں شامل ایک دوسرے جج کے مطابق ہیلری مینٹل نے جو بہترین تخلیق کی ہے وہ موجودہ دور کا ایک ایسا ناول ہے جسے لگتا ہے کہ سولہویں صدی میں لکھا گیا ہو۔

مصنف ہیلری مینٹ کا پہلا ناول ’ایوری ڈے از مدر ڈے‘ انیس سو چھیاسی میں شائع ہوا تھا۔ وولف ہال انگلینڈ کے بادشاہ ہینری دی ایئٹتھ کے با اثر مشیر تھامس کرامویل کی کہانی ہے جسے آخر میں بادشاہ اس سے ناراض ہو کر سزائے موت سنا دی تھی۔ کرامویل کی یہ کہانی ایسی لکھی گئی ہے کہ اس کا پورا منظر پڑھنے والے کے سامنے آجاتا ہے۔

خیال رہے کہ سنہ 2008 کا بکر انعام اروند اڈیگا کو ان کے ناول ’وائٹ ٹائیگر‘ کے لیے دیا گیا تھا۔ یہ ناول انتالیس زبانوں میں ترجمہ کیا گیا ہے اور اس کی پانچ لاکھ کاپیاں فروخت ہوئی تھیں۔

بی بی سی کو جانیں

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔