Advertisement
آخری وقت اشاعت:  Sunday, 23 august, 2009, 07:32 GMT 12:32 PST

جیکسن کی تدفین میں تاخیر

فارسٹ لان میموریل پارک

مائیکل جیکسن کو فارسٹ لان میموریل پارک میں دفن کیا جائے گا

آنجہانی گلوکار مائیکل جیکسن کے خاندان کے ترجمان کے مطابق مائیکل جیکسن کو انتیس اگست کو ان کی سالگرہ کے موقع پر دفنانے کی بجائے اب اگلے ماہ تین ستمبر کو دفنایا جائے گا۔

جیکسن کے خاندان کے ترجمان نے تاریخ میں تبدیلی کی وجوہات کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ہے۔

مائیکل جیکسن کے خاندان نے فیصلہ کیا ہے کہ مائیکل جیکسن کو لاس اینجلس کے فارسٹ لان میموریل پارک میں دفنایا جائے گا۔ تین ستمبر کو مائیکل جیکسن کے مداحوں کو آخری رسومات کی میں شریک ہونے کی اجازت نہیں ہو گی اور صرف خاندان اور قریبی دوست ہی وہاں موجود ہوں گے۔

اس سے پہلےسات جولائی کو مائیکل جیکسن کی آخری رسومات ادا کی گئی تھیں جس میں گلوکار کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی تھی۔

مائیکل جیکسن کی وفات کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں لگایا جا سکا ہے۔ مائیکل جیکسن کو لاش کے معائنے کی رپورٹ کو سیل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے مائیکل جیکسن کے ذاتی معالج ڈاکٹر مرے سے بھی پوچھ گچھ کی ہے اور ان کے گھر اور دفتر پر چھاپے بھی مارے گئے ہیں لیکن ابھی تک مائیکل جیکسن کی موت کی وجوہات کا پتہ نہیں چلایا جا سکا۔

بی بی سی کو جانیں

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔