
مائیکل جیکسن پچیس جون کو لاس اینجلس میں انتقال کر گئے تھے
آنجہانی گلوکار مائیکل جیکسن کے خاندان نے تصدیق کی ہے کہ مائیکل جیکسن کو انتیس اگست کو ان کی سالگرہ کے موقع پر ان کو دفنایا جائے گا۔
مائیکل جیکسن کے خاندان نے فیصلہ کیا ہے کہ مائیکل جیکسن کو لاس اینجلس کے فارسٹ لان میموریل پارک میں دفنایا جائے گا۔
اس سے پہلےسات جولائی کو مائیکل جیکسن کی آخری رسومات ادا کی گئی تھیں جس میں گلوکار کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی تھی۔
انتیس اگست کو مائیکل جیکسن کے مداحوں کو آخری رسومات کی میں شریک ہونے کی اجازت نہیں ہو گی اور صرف خاندان اور قریبی دوست ہی وہاں موجود ہوں گے۔
جیکسن خاندان کے ترجمان کین سنشائن نے کہا ہے کہ مائیکل کو ہولی ٹیرس ممیورئیل پارک میں دفنایا جائے گا۔
مائیکل جیکسن کی وفات کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں لگایا جا سکا ہے۔ مائیکل جیکسن کو لاش کے معائنے کی رپورٹ کو سیل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے مائیکل جیکسن کے ذاتی معالج ڈاکٹر مرے سے بھی پوچھ گچھ کی ہے اور ان کے گھر اور دفتر پر چھاپے بھی مارے گئے ہیں لیکن ابھی تک مائیکل جیکسن کی موت کی وجوہات کا پتہ نہیں چلایا جا سکا۔
© MMIX