Advertisement
آخری وقت اشاعت:  Friday, 10 july, 2009, 08:21 GMT 13:21 PST

جیکسن: نیا میوزک ابھی ریلیز نہیں ہو گا

مائیکل جیکسن

مائیکل جیکسن کئی سالوں سے نئے میوزک پر کام کر رہے تھے

میوزک کے شائقین کا خیال تھا کہ مائیکل جیکسن نے موت سے قبل جو نیا میوزک ریکارڈ کرایا تھا وہ جلد ہی ریلیز کردیا جائے گا لیکن ایپک ریکارڈ کے صدر کا کہنا ہے کہ ابھی نہیں۔

ایمینڈا گھوسٹ کا کہنا ہے ’ہم مائیکل جیکسن کا احترام کرنا چاہتے ہیں اور ان کا میوزک اس وقت ریلیز کر کے ہم کسی کو یہ تاثر نہیں دینا چاہتے کہ ہم وقت کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔‘

مائیکل جیکسن کئی سالوں سے نئے میوزک پر ولیئم، نے یو اور اکون جیسے ہپ ہاپ اور آر اینڈ بی کے سٹار کے ساتھ کام کر رہے تھے۔

گھوسٹ نے بی بی سی سکس میوزک کو بتایا ’اگر ہم میوزک ریلیز کریں گے تو ہم چاہتے ہیں کہ وہ بہترین ہو تاکہ مائیکل جیکسن کی ساکھ کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔ میں اس وقت یہ نہیں بتا سکتی کہ کب ریلیز ہو گا لیکن جب بھی ریلیز ہو گا سونی/ ایپک پر ہی ہو گا۔‘

نئے میوزک کی ریلیز میں تاخیر ہو سکتی ہے کیونکہ مائیکل جیکسن کی جائیداد پر قانونی چارہ جوئی کی جا رہی ہے۔

مائیکل جیکسن کی البمز تھرلر اور آف دی وال کے پروڈیوسر اور انجینیئر بروس سوئیڈیئن کا کہنا ہے کہ مائیکل جیکسن انسٹرومینٹل میوزک کے ساتھ ساتھ پوپ میوزک پر بھی کام کر رہے تھے۔

بی بی سی کو جانیں

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔