Advertisement
آخری وقت اشاعت:  Friday, 10 july, 2009, 14:12 GMT 19:12 PST

جیکسن کی موت، ہر زاویہ سے تحقیقات

مائیکل جیکسن کا مومی مجسمہ

میرے خیال میں کچھ گڑبڑ ہوئی ہے: والد

لاس اینجلس پولیس کے سربراہ نے کہا ہے کہ پاپ سنگر مائیکل جیکسن کی موت کی تحقیقات میں کسی بات کو خارج از امکان قرار نہیں دیا گیا ہے۔

پولیس کے سربراہ ولیم بریٹن نے سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ کیمیائی تجزیہ کی رپورٹ کا انتظار کر رہے ہیں۔

’ہم اس واقعہ کو قتل سمجھ رہے ہیں یا اتفاقی طور پر دوا کی زیادہ مقدار کا نتیجہ ۔۔۔ فی الحال اس بارے میں میرے پاس کوئی معلومات نہیں ہیں۔

ادھر مائیکل جیکس کے والد، اناسی سالہ جو نے اے بی سی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا: ’میں سمجھتا ہوں کوئی گڑبڑ ضرور ہوئی ہے‘۔

مسٹر جیکسن نے اس سے قبل بھی ایسے خدشات کا اظہار کیا تھا۔

لاس اینجلس کے کورونر یا افسر اموات نے مائیکل جیکسن کی موت کے بعد کہا تھا کہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ سے کسی گڑبڑ کا کوئی خدشہ ظاہر نہیں ہوتا تاہم کیمیائی تجزیہ کی رپورٹ آنے میں کئی ہفتے لگیں گے۔

کورونر کے دفتر کے ترجمان نے کہا تھا کہ مائیکل جیکسن کچھ دوائیں کھاتے تھے تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ وہ دوا کونسی ہے۔

پولیس سربراہ نے سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تفتیشی افسر ان دویات کے بارے میں معلومات حاصل کرے رہے ہیں جو مختلف ڈاکٹروں نے ان کے لیے تجویز کی تھیں۔

بی بی سی کو جانیں

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔