Advertisement
آخری وقت اشاعت:  Tuesday, 7 july, 2009, 11:45 GMT 16:45 PST

آخری رسومات کا آغاز

جیکسن مداح

مائیکل جیکسن کےمداحوں کی بڑی تعداد لاس اینجلس پہنچ چکی ہے

مائیکل جیکسن کے ہزاروں مداح لاس اینجلس میں پاپ سنگر کی آخری رسومات میں شریک ہو رہے ہیں۔ مائیکل جیکسن کی آخری رسومات میں شریک ہونے کےلیے سولہ لاکھ افراد نے درخواست کی تھی لیکن قرعہ اندازی کےذریعے صرف سترہ ہزار افراد کو ٹکٹ جاری کیےگئے۔

مائیکل جیکسن کےمداح ساری دنیا سے ان کے آخری رسومات میں شرکت کے لیے لاس اینجلس کے سٹیپلز سینٹر جمع ہیں جہاں مختلف فنکار اور دوست احباب بھی موجود ہیں۔

مائیکل جیکسن کے تابوت میں پچیس ہزار امریکی ڈالر کی لاگت سے تیار کردہ سونے کی پلاٹیں لگائی گئی ہیں۔ جنازے کے جلوس کے راستوں اور شہر کے انتظامات کے دو ہزار پولیس اہلکار تعینات کیےگئے ہیں جن پر تیس لاکھ امریکی ڈالر خرچ ہوئے ہیں۔

مائیکل جیکسن کی آخری رسومات مقامی وقت کے مطابق دس بجے (برطانوی وقت چھ بجے).شروع ہوئیں۔ جن میں مشہور فنکار لائنل رچی، ماریا کیری، سٹیو ونڈر، جینیفر ہڈسن، بروک شیلڈ بھی شریک ہیں۔ برطانیہ کے نوجوان گلو کار شاہین جعفرگولی بھی شریک ہو رہے ہیں۔

البتہ جیکسن کی سابقہ بیوی اور اس کے دو بچوں کی ماں ڈیبی رو آخری رسومات میں شریک نہیں ہیں۔ مائیکل جیکن کی سابقہ بیوی کے وکیل کے مطابق انہوں نے جنازے میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ ذرائع ابلاغ سے بچنے کے لیے کیا ہے۔

الزبتھ ٹیلر نے بھی جیکسن کی آخری رسومات میں شریک ہونے سے معذرت کیا ہے۔دنیا کے بڑے ٹیلویژن چینل جن میں بی بی سی، سکائی چینل جیکسن کی آخری رسومات کی براہ راست کوریج کر رہے ہیں۔

پولیس نے سٹیپلز سینٹر کا کنسٹرٹ ہال جہاں مائیکل جیکسن اپنی ریہرسل کر رہے تھے وہاں رکاوٹیں کھڑی کر گئی ہیں۔

مائیکل جیکسن کے ایسے مداح جو ٹکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں ان کی ایک بڑی تعداد لاس اینجلس پہنچ چکی ہے۔

لاس اینجلس پولیس کے سربراہ نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ جیکسن کی آخری رسومات کے موقع پر کوئی بدمزگی نہیں ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس ہر صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

امریکہ میں پچاس سیمنا گھروں میں جیکسن کی آخری رسومات مفت دکھائی جا رہی ہے۔

مائیکل جیکسن کو لاس ایجنلس کے فارسٹ لان قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

بی بی سی کو جانیں

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔