Advertisement
آخری وقت اشاعت:  Friday, 3 july, 2009, 12:26 GMT 17:26 PST

جیکسن کے لیے یادگاری تقریب

جیکسن کے مداح

جیکسن کی یاد میں تقریب منگل کو سٹیپلز سینٹر میں منعقد ہو گی

امریکی شہر لاس اینجلیس کے سٹیپلز سینٹر میں آنجہانی مائیکل جیکسن کی یاد میں منگل کو ایک یادگاری تقریب ہو رہی ہے۔ یہ وہی جگہ ہے جہاں مائیکل جیکسن اپنے لندن میں ہونے والے کنسرٹ کی ریہرسل کر رہے تھے۔

ان کے خاندان نے منگل کی سروس کی خبر اس وقت دی جب کنسرٹ پروموٹر اے ای جی لائیو نے ایک ویڈیو ریلیز کی ہے جس میں مائیکل جیکسن کو موت سے دو دن پہلے سٹیپلز سینٹر میں ریہرسل کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

یادگاری تقریب کے لیے گیارہ ہزار ٹکٹیں جاری کی جائیں گی۔

مائیکل جیکسن کی ویڈیو تیئس جون کو بنائی گئی تھی جس میں وہ اپنے گانے ’دے ڈانٹ ریئلی کیئر اباؤٹ اس‘ پر ریہرسل کر رہے تھے۔

دوسری طرف مائیکل جیکسن کی سابقہ بیوی ڈیبی رو کے وکیل نے کہا ہے کہ ابھی تک انہوں نے یہ فیصلہ نہیں کیا کہ وہ بچوں کی تحویل کے لیے مقدمہ کریں یا نہ کریں۔

جمعرات کو ڈیبی رو بارہ سالہ مائیکل جوزف جیکسن جونیئر عرف پرنس مائیکل اور گیارہ سالہ پیرس مائیکل کیتھرین جیکسن کی تحویل کے متعلق سماعت میں تاخیر کروانے میں کامیاب ہوئیں تھی۔

مائیکل جیکسن کا سب سے چھوٹا بیٹا سات سالہ پرنس مائیکل ٹو ایک سروگیٹ ماں کے ذریعے پیدا ہوا تھا۔ اس ماں کی شناخت آج تک نہیں کی گئی۔

جیکسن نے اپنی وصیت میں بچوں کی تحویل اپنی 79 سالہ ماں کو دینے کی ہدایت کی تھی۔

بی بی سی کو جانیں

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔