Advertisement
آخری وقت اشاعت:  Saturday, 4 july, 2009, 02:07 GMT 07:07 PST

مائیکل جیکسن:آخری رسومات، قرعہ اندازی

مائیکل جیکسن کی آخری رسومات منگل کے روز ادا کی جائیں گی

امریکی پاپ سنگر مائیکل جیکسن کی لاس اینجلس میں منگل کو ہونے والی آخری رسومات میں عام لوگوں کی شرکت کے لیے انٹرنیٹ پر قرعہ اندازی ہوگی جس میں منتخب ہونے والے افراد کو ٹکٹ جاری کیے جائیں گے۔

اس بات کا اعلان ان کی پروموٹر کمپنی، اے ای جی لائیو‘ نے کیا۔ یہ کمپنی سٹیپلز سینٹر کی بھی مالک ہے جہاں اس مشہور گلوکار آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔

صرف امریکی شہری ہی اس قرعہ اندازی میں شرکت کے لیے اہل ہیں جس میں گیارہ ہزار افراد کا چناؤ کیا جائے گا۔

آخری رسومات میں شرکت کے خواہشمند افراد کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ’سٹیپلز سینٹر ڈاٹ کام‘ پر اپنے کوائف کا اندراج کروائیں۔

قریب ہی واقع ایک دوسرے مقام کے لیے ساڑھ چھ ہزار افراد کو ٹکٹ جاری کیے جائیں گے۔ یہ افراد آخری رسومات کو براہ راست دیکھ سکیں گے۔

اس طرح مجموعی طور پر ساڑھ سترہ ہزار عام لوگوں کو مائیکل جیکسن کی آخری رسومات میں شرکت کا مفت موقع میسر آئے گا۔

آخری رسومات کی کوئی اور تفصیل جاری نہیں کی گئی ہے۔

حکام نے دیگر مداحوں کو اپنے گھر میں رہ کے اس عہد ساز گلوکار کی آخری رسومات دیکھنے کا مشورہ دیا ہے۔

ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں ان کے خاندانی ترجمان کین سن سائین نے کہا کہ مائیکل جیکسن کے اہل خانہ ان تقریبات میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو شرکت کا موقع دینا چاہتے ہیں۔

بی بی سی کو جانیں

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔