Advertisement
آخری وقت اشاعت:  Tuesday, 30 june, 2009, 08:01 GMT 13:01 PST

جیکسن: بچے دادی کے حوالے کرنے کا حکم

کیتھرین جیکسن فی الحال بچوں کا خیال رکھ رہی ہیں

امریکہ میں ایک عدالت نے مائیکل جیکسن کے تین بچوں کو عارضی طور پر ان کی دادی کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔

گزشتہ ہفتے اچانک موت پانے والے جیکسن نے پسماندگان میں تین بچے چھوڑے ہیں جن میں بارہ سالہ مائیکل جوزف، گیارہ سالہ پیرس مائیکل کیتھرین جوزف اور سات سالہ پرنس مائیکل دوئم شامل ہیں۔

بچوں کو مستقل طور پر ان کے حوالے کرنے سے متعلق کیس کی سماعت اگست میں ہوگی۔ مائیکل جیکسن کے خاندانی وکیل کا کہنا ہے کہ جیکسن کے سب سے بڑے بیٹے کی حقیقی ماں نے ان کی سپردگی کے حوالے سے ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا ہے۔

جیکسن کے سب سے چھوٹے بیٹے کی ولادت اس کی اصلی ماں کی جگہ دوسری عورت نے کی تھی جن کا نام آج تک منظر عام پر نہیں آیا۔

جیکسن کے خاندانی وکیل لنڈل میک ملن نے این بی سی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ’مجھے نہیں لگتا کہ مائیکل جیکسن کی ماں سے بہتر کوئی ان بچوں کا خیال رکھ سکتا ہے۔‘

بچوں کی سرپرستی کے متعلق کیس کی باقاعدہ سماعت تین اگست سے شروع ہوگی۔ مائیکل جیکسن کی ماں نے بچوں کے نام کی گئی جائیداد بھی ان کے حوالے کرنے کی درخواست دائر کی ہے تاہم اس جائیداد کی مالیت معلوم نہیں۔

بی بی سی کو جانیں

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔