Advertisement
آخری وقت اشاعت:  Friday, 26 june, 2009, 04:34 GMT 09:34 PST

جیکسن کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت

پاپ سٹار مائیکل جیکسن کے انتقال کی خبر سن کر ان کے رشتہ داروں، دوستوں، ساتھیوں اور مداحوں نے انہیں شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

جرمین جیکسن، بھائی

’میرا بھائی، پاپ کی دنیا کا بے تاج بادشاہ، مائیکل جیکسن جمعرات پچیس جون دو ہزار نو کو دو بجکر چھبیس منٹ پر ہم سے جدا ہو گیا۔ خیال ہے کہ انہیں اس وقت دل کا دورہ پڑا جب وہ ابھی گھر پر ہی تھے۔ ‘

’میرے خاندان کی طرف سے میڈیا سے درخواست ہے کہ وہ اس مشکل گھڑی میں ہماری پرائیویسی کا احترام کرے۔ خدا کرے ہمارے محبت ہمیشہ تمہارے ساتھ رہے مائیکل۔‘

میڈونا، گلوکارہ

’یہ افسوس ناک خبر سننے کے بعد میں اپنے آنسو روک نہیں پا رہی ہوں۔ میں ہمیشہ سے مائیکل جیکسن کی مداح رہی ہوں۔ ان کی وفات سے دنیا ایک عظیم گلوکار سے محروم ہو گئی ہے۔ لیکن ان کی موسیقی ہمیشہ زندہ رہے گی۔ میری دلی ہمدردی ان کے تین بچوں اور ان کے خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ ہیں۔ خدا ان پر رحمت کرے۔‘

سیلین ڈیون، گلوکارہ

’مجھے یہ خبر سن سے صدمہ پہنچا ہے۔ اس المیے نے مجھے ہلا کر رکھ دیا ہے۔ مائیکل جیکسن تمام زندگی میرے لیے ایک ہیرو رہا ہے۔ وہ نہ صرف ایک باصلاحیت شخص تھا بلکہ ایک باکمال فنکار تھا جس کی مثال ملنا مشکل ہے۔ یہ ایک بڑا نقصان ہے۔ مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے کینیڈی انتقال کر گئے ہوں یا جیسے ایلوس پریسلے نے رہے ہوں۔ میری دِلی ہمدری ان کے خاندان کے ساتھ ہیں۔‘

لیزا میری پریسلے، سابقہ بیوی

’میں یہ افسوس ناک خبر سن کر انتہائی دُکھی اور کنفیوز ہوں۔ مجھے اس کے بچوں کا رہ رہ کر خیال آ رہا ہے جو مائیکل جیکسن اور اس کے خاندان کے لیے سب کچھ ہیں۔ یہ مختلف سطحوں پر اتنا بڑا نقصان ہے کہ اس کو بیان نہیں کیا جا سکتا۔‘

آرنلڈ شوازینیگر، کیلیفورنیا گورنر

’مائیکل جیکسن میوزک انڈسٹری کی ایک با اثر اور قدآور شخصیت تھی۔ جیکسن کے خاندان، ان کے بچوں اور دنیا بھر میں ان کے مداحوں کا سن کر کلیجہ باہر آتا ہے۔‘

بی بی سی کو جانیں

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔