انگلستان نے پیر کو جنوبی افریقہ کو اوول ٹیسٹ میچ میں نو وکٹوں سے ہرا کر پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز دو دو سے برابر کر دی۔ مارکس ٹریسکوتھک مین آف دی میچ تھے۔
انجو بےبی جارج پیرس میں لمبی چھلانگ کے مقابلے میں کانسی کا تمغہ حاصل کرکے ایتھلیٹِکس کے عالمی مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے والی پہلی بھارتی خاتون بن گئی ہیں۔
سابق بھارتی کپتان محمد اظہرالدین کے وکیل کا کہنا ہے کہ میچ فکِسنگ کے الزامات کے بعد محمد اظہرالدین پر عائد پابندی کے خلاف ان کی اپیل مسترد کردی گئی ہے۔
چمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن کے لئے کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے بھارت کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دیکر کانسی کا تمغہ جیت لیا ہے۔
کاؤنٹی بالر کبیر علی کو امید ہے کہ اگر انہیں جنوبی افریقہ کے خلاف چوتھے ٹیسٹ کے لئے منتخب کیاگیا تو وہ انگلینڈ کے نئے سیم باؤلروں کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔