BBCi Home PageBBC World NewsBBC SportBBC World ServiceBBC WeatherBBC A-Z
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
South Asia News
BBCHindi.com
BBCPersian.com
BBCPashto.com
BBCArabic.com
BBCBengali.com
Learning English
 
 
  جنید ضیاء کا شارٹ کٹ؟
 
 
  حبیب البشر: ہاری فوج کا سپاہی
 
 
  تاریخ کا دوسرا بیٹسمین
 
 
  لیما: افغان اسپورٹس کی خاتون اول
 

سچن: فیراری کے چکر میں
 

خواتین کرکٹ کا جھگڑا
 

 

وسیم کےکیریئر پر ایک نظر
 
 
  جنگ، محبت اور کھیل
 
 
  کھیل، سیاست الگ الگ
 
 
  کوبی برائنٹ پر مقدمہ
 
:تازہ خبریں
 
کرکٹ رابطوں کا خیرمقدم
بنگلہ دیش کی شکست
انگلستان، سیریز برابر
پاک ہند جونیئر کرکٹ
راڈک یوایس اوپن کے فاتح
بنگلہ دیش کا ادھورا خواب
انجو کی تاریخی چھلانگ
جنوبی افریقہ پاکستان: انکارواصرار
کشمیر: کرکٹ کی واپسی؟
اظہر ہار گئے
ہاکی میں کانسی کا تمغہ
لیانڈر پیس ہسپتال میں
کبیرعلی: ٹیسٹ پرنظر
گرینچ 01:24 - 11/09/2003
کرکٹ رابطوں کا خیرمقدم

احسان مانی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے صدر احسان مانی نے نچلی سطح پر پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ کے رابطے شروع ہونے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ اس کے بعد جلد ہی دونوں ملکوں میں کرکٹ کے شعبہ میں مکمل رابطے بحال شروع ہوجائیں گے۔

گزشتہ سوموار کو بھارت کے دفتر خارجہ نے انیس سال سے کم عمر کے کھلاڑیوں کی ٹیم کو نومبر میں پاکستان میں ہونے والے چار ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کی اجازت دیدی تھی۔

بھارتی حکومت نے پاکستان کی اے ٹیم کو بھی دسمبر میں بھارت میں ہونے والے سہ ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کی اجازت دیدی ہے۔

اس ٹورنامنٹ میں سری لنکا بھی حصہ لے رہا ہے۔

بھارت نے سن انیس سو نواسی کے بعد سے پاکستان میں کوئی ٹیسٹ نہیں کھیلا ہے جبکہ پاکستان نے سن ننانوے اور دو ہزار میں بھارت جا کر تین ٹیسٹ کھیلے تھے۔

مانی نے کہا ہے کہ اس سال عالمی کپ کے موقعہ پر پاک بھارت میچ مقابلہ کے بہترین میچوں میں شمار کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ میچ خیرسگالی کے جذبہ کے ساتھ کھیلا گیا تھا جو اس بات کا مظہر ہے کہ کرکٹ دونوں ملکوں کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

مانی نے کہا: ’لوگوں کے درمیان مفاہمت بڑھانے میں کھیل بہت کارآمد ہو سکتا ہے۔‘
 
 

 urdu@bbc.co.uk
 
 
 
 < عالمی خبریں 43 زبانوں میںواپس اوپر ^^ BBC Copyright