BBCi Home PageBBC World NewsBBC SportBBC World ServiceBBC WeatherBBC A-Z
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
South Asia News
BBCHindi.com
BBCPersian.com
BBCPashto.com
BBCArabic.com
BBCBengali.com
Learning English
 
 
  جنید ضیاء کا شارٹ کٹ؟
 
 
  حبیب البشر: ہاری فوج کا سپاہی
 
 
  تاریخ کا دوسرا بیٹسمین
 
 
  لیما: افغان اسپورٹس کی خاتون اول
 

سچن: فیراری کے چکر میں
 

خواتین کرکٹ کا جھگڑا
 

 

وسیم کےکیریئر پر ایک نظر
 
 
  جنگ، محبت اور کھیل
 
 
  کھیل، سیاست الگ الگ
 
 
  کوبی برائنٹ پر مقدمہ
 
:تازہ خبریں
 
کرکٹ رابطوں کا خیرمقدم
بنگلہ دیش کی شکست
انگلستان، سیریز برابر
پاک ہند جونیئر کرکٹ
راڈک یوایس اوپن کے فاتح
بنگلہ دیش کا ادھورا خواب
انجو کی تاریخی چھلانگ
جنوبی افریقہ پاکستان: انکارواصرار
کشمیر: کرکٹ کی واپسی؟
اظہر ہار گئے
ہاکی میں کانسی کا تمغہ
لیانڈر پیس ہسپتال میں
کبیرعلی: ٹیسٹ پرنظر
گرینچ 01:11 - 09/09/2003
انگلستان، سیریز برابر
انگلستان نے پیر کو جنوبی افریقہ کو اوول ٹیسٹ میچ میں نو

انگلستان کی کامیابی
وکٹوں سے ہرا کر پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز دو دو سے برابر کر دی۔

انگلستان کو آخری ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز کامیابی کے لئے دوسری اننگز میں ایک سو دس رنز کا ہدف دیا گیا جو اس کے بلّے بازوں نے باآسانی ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔

انگلستان کے مارکس ٹریسکوتھک کو پہلی اننگز میں ڈبل سنچری اور دوسری اننگز میں نصف سنچری بنانے کی وجہ سے مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مین آف دی سیریز کا اعزاز جنوبی افریقہ کے بائیس سالہ کپتان گریم سمتھ نے حاصل کیا جنہوں نے پانچ ٹیسٹ میچوں میں سات سو چودہ رنز بنائے۔ انگلستان کی طرف سے سب سے زیادہ انفرادی اسکور چار سو ستاسی رنز مارکس ٹریسکوتھک نے بنایا۔

شان پالک سترہ وکٹیں حاصل کر کے جنوبی افریقہ کی

انگلستان کے وکٹ کیپر ایلک اسٹیورٹ ریٹائر ہو گئے
طرف سے جبکہ جیمز انڈرسن پندرہ وکٹوں کے ساتھ انگلستان کے لئے کامیاب باؤلر رہے۔

اوول ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور چار سو چوراسی رنز بنائے۔ اس کے جواب میں انگلستان نے اپنی پہلی اننگز میں نو وکٹوں کے نقصان پر چھ سو چار کے اسکور پر ڈکلیئر کر دیا۔ اس کی طرف سے ٹریسکوتھک نے دو سو انیس رنز بنائے۔ گریم تھارپ نے ایک سو پینتیس اور فلنٹوف نے دھواں دار پچانوے رنز بنائے۔

دوسری اننگز میں جنوبی افریقہ کی ٹیم صرف دو سو انتیس کے اسکور پر آؤٹ ہو گئی جس کے بعد انگلستان کی ٹیم نے با آسانی ایک سو دس رنز کا ہدف حاصل کر لیا۔
 
 

 urdu@bbc.co.uk
 
 
 
 < عالمی خبریں 43 زبانوں میںواپس اوپر ^^ BBC Copyright