 |
|
 |
|
| راڈک یوایس اوپن کے فاتح |
|
یو ایس اوپن ٹینس کے فائنل مقابلے میں اینڈی راڈک نے  امریکہ کے اینڈی راڈک | جون کارلوس فریرو کو ہرا کر اپنا پہلا گرینڈ سلام ٹائٹل حاصل کر لیا ہے۔
اکیس سالہ امریکی اینڈی راڈک نے انتہائی عمدہ کھیل کھیلتے ہوئے فریرو کو 3-6 ، 6-7 اور 3-6 سے شکست دی۔ میچ ایک گھنٹہ اور بیالیس منٹ جاری رہا۔
راڈک یہ میچ جیتنے کے لئے پسندیدہ کھلاڑی سمجھے جا رہے تھے کیونکہ وہ اس سے پہلے اوپر نیچے اٹھارہ میچ جیت چکے ہیں۔
اگر ان کی جیت میں کوئی چیز حائل ہو سکتی تھی تو وہ ان  فریرو اپنا روایتی کھیل نہ دکھا سکے | کی جسمانی فٹنس تھی۔ ایک روز پہلے وہ یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں ڈیوڈ نالبندیان کے ساتھ پانچ سیٹ پر مشتمل ایک لمبا میچ کھیل چکے تھے۔ لیکن وہ میچ جیتنے کے بعد ان کا حوصلہ کافی بلند ہو گیا تھا۔
انہوں نے سپین کے فریرو کا شروع ہی سے ڈٹ کر مقابلہ کیا اور میچ پر چھائے رہے۔ ان کی اچھی سروس اور جارحانہ اسٹروکس کا سامنا کرنے میں فریرا کو سارے میچ میں دشواری پیش آتی رہی۔
میچ جیتنے کے بعد راڈک اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کے خوشی سے آنسو نکل آئے۔ وہ سیدھے اسٹینڈ کی طرف گئے اور تماشائیوں کے درمیان میں سے ہوتے ہوئے اپنے کوچ براڈ گِلبرٹ اور والدین کے پاس پہنچ گئے۔ |
|
 |