 |
|
 |
|
| ہینن فائنل جیت گئیں |
|
جسٹین ہینن ہاردین بیلجیئم ہی کی کم کلِجسٹرز کو یو ایس  ہینن پورا میچ بڑے اطمینان سے کھیلیں | اوپن کے فائنل میں ہرا کر اپنا دوسرا گرینڈ سلام ٹائٹل جیت گئی ہیں۔
ہینن ہاردین کی فائنل میں شمولیت اس وقت مشکوک ہو گئی تھی جب انہیں جینیفر کیپریاتی کے ساتھ سیمی فائنل کھیلتے ہوئے ڈی ہائڈریشن کی شکایت ہو گئی تھی۔
انہوں نے اپنی صحت کے مسئلے کے باوجود بڑی آسانی کے ساتھ کلجسٹرز کو سات۔پانچ اور چھ۔ایک سے شکست دی۔
کم کلِجسٹرز ٹینس کی نمبر ون کھلاڑی ہونے کے باوجود اس مرتبہ بھی گرینڈ سلام ٹائٹل سے محروم رہیں۔
جمعہ کو سیمی فائنل میں ٹینس کی عالمی نمبر ون کھلاڑی کم کلِجسٹرز یو ایس اوپن  کلجسٹرز کا گرینڈ سلام کا خواب پورا نہ ہو سکا | کے خواتین کے پہلے سیمی فائنل میں امریکہ کی لنڈسے ڈیونپورٹ کو ہرا کر اپنے پہلے گرینڈ سلام ٹائٹل کے نزدیک پہنچ گئی تھی۔
کلِجسٹرز نے آرتھر ایشلے اسٹیڈیم میں صرف چھیالس منٹ کے میچ میں امریکی ڈیونپورٹ کو چھ دو اور چھ تین سے شکست دی تھی۔
بیس سالہ کلِجسٹرز نے اس سیزن میں ابتک بیس کامیابیاں حاصل کی تھی۔
انہوں نے میچ کے بعد کی تقریر میں کہا تھا کہ اگر میں میرا مقابلہ جسٹین (ہینن ہاردین) سے ہوتا ہے تو یہ ایک ’آل بلجیئم‘ فائنل ہو گا اور اگر مقابلہ جینیفر کیپریاتی سے پڑا تو یہ ’آل فلا‘ فائنل ہو گا۔ ان کا اشارہ کھیلوں کے کپڑے بنانے والی اطلاوی کمپنی کی طرف تھا جو کلِجسٹرز اور کیپریاتی دونوں کو سپانسر کرتی ہے۔ |
|
 |