BBCi Home PageBBC World NewsBBC SportBBC World ServiceBBC WeatherBBC A-Z
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
South Asia News
BBCHindi.com
BBCPersian.com
BBCPashto.com
BBCArabic.com
BBCBengali.com
Learning English
 
 
  جنید ضیاء کا شارٹ کٹ؟
 
 
  حبیب البشر: ہاری فوج کا سپاہی
 
 
  تاریخ کا دوسرا بیٹسمین
 
 
  لیما: افغان اسپورٹس کی خاتون اول
 

سچن: فیراری کے چکر میں
 

خواتین کرکٹ کا جھگڑا
 

 

وسیم کےکیریئر پر ایک نظر
 
 
  جنگ، محبت اور کھیل
 
 
  کھیل، سیاست الگ الگ
 
 
  کوبی برائنٹ پر مقدمہ
 
:تازہ خبریں
 
کرکٹ رابطوں کا خیرمقدم
بنگلہ دیش کی شکست
انگلستان، سیریز برابر
پاک ہند جونیئر کرکٹ
راڈک یوایس اوپن کے فاتح
بنگلہ دیش کا ادھورا خواب
انجو کی تاریخی چھلانگ
جنوبی افریقہ پاکستان: انکارواصرار
کشمیر: کرکٹ کی واپسی؟
اظہر ہار گئے
ہاکی میں کانسی کا تمغہ
لیانڈر پیس ہسپتال میں
کبیرعلی: ٹیسٹ پرنظر
گرینچ 13:58 - 01/09/2003
کشمیر: کرکٹ کی واپسی؟
بھارتی کرکٹ حکام کا کہنا ہے کہ وہ کشمیر میں بین الاقوامی میچوں کے انعقاد کے بارے پر امید ہیں۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر جگموہن ڈالمیا

کا کہنا ہے ’ہم اس پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔ ریاستی حکومت نےمجھ سےکہا ہےکہ وادی میں پھر سے کرکٹ شروع کرنے کے لئے وقت موزون ہے اور ہم وہاں مستبقل قریب میں ٹیسٹ میچ یا ایک روزۃ میچ منعقد کرسکتے ہیں۔‘

تاہم ڈالمیا نے اس بارے میں کسی ٹائم ٹیبل کا تعین نہیں کیا اور کہا ’اُس سے قبل تمام پہلوؤں پر غور کیا جائےگا۔‘

نیوزی لینڈ کے بھارت کے دورے یا پھر آسٹریلیا کے ساتھ ایک روزۃ سیریز کا کوئی بھی میچ کشمیر میں نہیں رکھا گیا ہے۔ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ آئندہ سال بھارت میں ٹیسٹ اور ایک روزہ میچ کھیلنے والے ہیں۔

کشمیر کے دارالحکمومت سری نگر میں میں صرف دو مرتبہ ایک روزہ بین الاقوامی میچ ہوئے ہیں۔ پہلا انیس سو تیراسی میں جب کلائو لائڈ کی ٹیم نے بھارت کے خلاف سری نگر کے بخشی سٹیڈیم میں میچ کھیلا اور دوسرا جب ایلن بارڑر کی ٹیم نے انیس سو چھیاسی میں میچ کھیلا۔

سری نگر میں ہونے والا ویسٹ انڈیز اور بھارت کا میچ تاریخی تھا، جس جوش و خروش سے ویسٹ انڈیز کو مقامی لوگوں کی طرف سے حمایت حاصل ہوئی اس کے بعد کلائو لائڈ نے حیرت کا اظہار کیا تھا کہ یہ میچ بھارت میں ہوا تھا کہ کریبئین میں؟ بھارت کھلاڑیوں کو اس میچ میں کشمیری شائقین نے زبردست ہوٹنگ کا نشانہ بھی بنایا تھا۔

سری نگر میں آخری مرتبہ کوئی فرسٹ کلاس میچ موجودہ شورش شروع ہونے سے قبل سے انیس سو انانوے میں کھیلا گیا۔


تشدد جاری
کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں میں کبھی کوئی بیند الاقوامی میچ نہیں کھیلا گیا ہے۔ وہاں آخری فرسٹ کلاس میچ میں سن دو ہزار ایک میں کھیلا گیا۔

حال میں منتخب نئی ریاستی حکومت نے ریسات میں کھیلوں کو فروغ دینے کی کوششی ہے۔ گزشتہ برس گالف کے دو ٹورنامنٹ منعقد کئے گئے۔

کشمیر میں گزشتہ تریہ برس سے جاری تشدد میں حکومتی اعداد و شمار کے مطابق تقریبا چالیس ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ غیر سرکاری اداروں کے مطابق یہ تعداد ستر ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔
 
 

 urdu@bbc.co.uk
 
 
 
 < عالمی خبریں 43 زبانوں میںواپس اوپر ^^ BBC Copyright