 |
|
 |
|
| تاریخ کا دوسرا بیٹسمین |
|
تحریر: عارف شمیم، بی بی سی اردو ڈاٹ کام
پاکستان کے نوجوان کرکٹر یاسر حمید دنیائے کرکٹ کے  یاسر حمید پاکستان کرکٹکے لئے ایک اچھی نوید ہیں | دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے اپنے پہلے ہی میچ کی دونوں اننگز میں سینچریاں بنائی ہیں۔
انہوں نے یہ کارنامہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلتے ہوئے پہلے ٹیسٹ میچ میں انجام دیا۔ ان سے پہلے یہ کارنامہ ویسٹ انڈیز کے لارنس رو نے انیس سو اکہتر/ بہتر میں نیوزی لینڈ کے خلاف کینسنگٹن میں انجام دیا تھا اور اس طرح وہ اکتیس سال تک واحد کھلاڑی رہے جنہوں نے یہ ریکارڈ بنائے رکھا۔ ان کا ریکارڈ پاکستان کے یاسر حمید نے اتوار کو برابر کیا۔
پچیس سالہ یاسر حمید نے یہ ریکارڈ میچ کی پہلی اننگز میں ایک سو ستر رنز بنا کر اور دوسری اننگز میں ایک سو پانچ رنز بنا کر بنایا۔
کرکٹ کی تاریخ میں کل تریپن کھلاڑی ایسے ہیں جنہوں نے میچ کی دونوں اننگز میں سینچریاں بنائی ہوں۔ اس میں آسٹریلیا کے چودہ، ویسٹ انڈیز کے دس برطانیہ کے آٹھ، بھارت کے پانچ، پاکستان اور سری لنکا کے چار چار، نیوزی لینڈ کے تین اور زمبابوے کے دو کھلاڑی شامل ہیں۔
پاکستان کے چار کھلاڑیوں میں حنیف محمد نے انیس سو  ’میں پاکستان کے لئے میچ جیتنے والا کھلاڑی بننا چاہتا ہوں‘ | اکسٹھ/ باسٹھ میں ڈھاکہ میں برطانیہ کے خلاف کھیلتے ہوئے ایک سو گیارہ اور ایک سو چار رنز بنائے، جاوید میانداد نے انیس سو چوراسی/ پچاسی میں حیدر آباد میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلتے ہوئے ایک سو چار اور ایک سو تین (ناٹ آؤٹ) رنز بنائے، وجاہت اللہ واسطیٰ نے انیس سو اٹھانوے/ ننانوے میں لاہور میں سری لنکا کے خلاف ایک سو تینتیس اور ایک سو اکیس (ناٹ آؤٹ) رنز بنائے اور اب یاسر حمید نے دو ہزار تین میں کراچی میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلتے ہوئے ایک سو ستر اور ایک سو پانچ رنز بنائے ہیں۔
کسی میچ کی دونوں اننگز میں سب سے زیادہ سینچریاں بنانے کا ریکارڈ بھارت کے سنیل گواسکر کا ہے۔ انہوں نے یہ کارنامہ تین مرتبہ انجام دیا ہے۔
اسی طرح دنیائے کرکٹ میں آسٹریلیا کے آئن چیپل اور گریگ چیپل اور زمبابوے کے اینڈی فلاور اور گرانٹ فلاور وہ بھائی ہیں جنہوں نے کسی بھی ایک میچ کی دونوں اننگز میں سینچریاں بنائیں۔ |
|
 |