 |
|
 |
|
| بھارت نے پاکستان کوہرادیا |

بھارت کےجگراج سنگھ گول کرنے کے بعد پاکستانی کھلاڑی شبیر حسین کےقریب جشن مناتے ہوئے
|
ہالینڈ میں چیمپیئنز ٹرافی کے ایک میچ میں بھارت نے پاکستان کو چار کے مقابلے میں سات گول سے شکست دے دی ہے۔
ہاف ٹائم تک پاکستان دو کے مقابلے میں تین گول سے  پاکستانی کھلاڑی میچ کے بعد | آگے تھا، تاہم وقفے کے بعد بھارتی کھلاڑیوں نے صرف انیس منٹ کے اندر پانچ گول کر دئے اور میچ تین گول کی سبقت سے جیتا۔ دوسرے ہاف میں پاکستان صرف ایک گول کر پایا۔
بھارت کی طرف سے دیپک ٹھاکر، راج سنگھ، اورگگن جیت سنگھ نے دو دو گول کئے جبکہ پربھجوت سنگھ نے ایک گول سکور کیا۔
پاکستان کی طرف سے ریحان بٹ، محمد ندیم، مدثر علی اور سہیل عباس نے ایک ایک گول کیا۔
پاکستان کے پاس یہ میچ جیتنے کا اچھا موقع تھا جب انہوں نے تین کے مقابلے میں چارگول کی برتری حاصل کی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستانی کھلاڑی اپنےگول پوسٹ کا دفاع نہیں کر پائے۔
پاکستان اپنے سارے میچ کھیل چکا ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر آٹھ پوائنٹس لے کر دوسرے نمبر پر ہے، تاہم آسٹریلیا اور ارجنٹینا کو، جو بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں، ایک ایک میچ کھیلنا باقی ہے۔
بھارت پانچوے نمبر پر ہے۔ |
|
 |