 |
|
 |
|
| لیانڈر پیس ہسپتال میں |

لیانڈر نے انیس سو ننانوے کا ومبلڈن مکسڈ ڈبلز خطاب لیزا ریمنڈ کے ساتھ جیتا
|
مشہور بھارتی ٹینس کھلاڑی لیانڈر پیس کو دماغ کی چوٹ کی وجہ سے امریکہ میں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پیس اب یو ایس اوپن میں شرکت نہیں کر پائیں گے۔
پیس پر اس وقت اورلانڈ و میں ٹیسٹز کئے جار ہے ہیں۔  پیس اور مارٹینا ومبلڈن فتح کے بعد | انہیں اتوار کو تین روز تک مسلسل شدید سر درد کی شکایت کے بعد ہسپتال لے جایا گیا ۔ انہیں بعد میں منگل کے روز اینڈرسن کینسر سینٹر منتقل کردیا گیا۔
لیانڈر نے مارٹینا نوراتِلووا کے ساتھ اس سال کا ومبلڈن مکسڈ ڈبلز خطاب جیتا تھا۔
ہسپتال کے ذرائع نے کہا کہ ’لیانڈر اور ان کے گھر والے اس صدمے سے مقابلہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ان کےگھر کے لوگ امریکہ روانہ ہو چکے ہیں۔‘
لیانڈر کے والد ڈاکٹر ویز پیس نے کہا کہ وہ لیانڈر کے چاہنے والوں کی دعاوں کے لئے سراہتے ہیں۔ ویز نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کے بیٹے کم سے کم ایک ماہ تک کھیل نہیں پائیں گے۔
لینڈر پیس نے اب تک ساتئیس ڈبلز خطاب جیتے ہیں اور انہیں اپنے آبائی شہر کلکتہ میں ہیرو سمجھا جاتا ہے۔
ان کی اہم فتوحات میں انیس سو ننانوے اور سن دو ہزار کا فرینچ اوپن اور انیس سو ننانوے کا ومبلڈن شامل ہیں۔ یہ ٹروفیاں انہوں نے اپنے پرانے ساتھی مہیش بوپتھی کے ہمراہ جیتیں۔ |
|
 |