BBCi Home PageBBC World NewsBBC SportBBC World ServiceBBC WeatherBBC A-Z
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
South Asia News
BBCHindi.com
BBCPersian.com
BBCPashto.com
BBCArabic.com
BBCBengali.com
Learning English
 
 
  جنید ضیاء کا شارٹ کٹ؟
 
 
  حبیب البشر: ہاری فوج کا سپاہی
 
 
  تاریخ کا دوسرا بیٹسمین
 
 
  لیما: افغان اسپورٹس کی خاتون اول
 

سچن: فیراری کے چکر میں
 

خواتین کرکٹ کا جھگڑا
 

 

وسیم کےکیریئر پر ایک نظر
 
 
  جنگ، محبت اور کھیل
 
 
  کھیل، سیاست الگ الگ
 
 
  کوبی برائنٹ پر مقدمہ
 
:تازہ خبریں
 
کرکٹ رابطوں کا خیرمقدم
بنگلہ دیش کی شکست
انگلستان، سیریز برابر
پاک ہند جونیئر کرکٹ
راڈک یوایس اوپن کے فاتح
بنگلہ دیش کا ادھورا خواب
انجو کی تاریخی چھلانگ
جنوبی افریقہ پاکستان: انکارواصرار
کشمیر: کرکٹ کی واپسی؟
اظہر ہار گئے
ہاکی میں کانسی کا تمغہ
لیانڈر پیس ہسپتال میں
کبیرعلی: ٹیسٹ پرنظر
گرینچ 16:49 - 17/07/2003
پاک بھارت سری لنکا میں
پاکستان اور بھارت میں کرکٹ کے شایقین خوش ہوں گے
پاکستان اور بھارت میں کرکٹ کے شایقین خوش ہوں گے

پاکستان اور بھارت نے اپنے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کی ٹیمیں سری لنکا میں ہونے والے ایک سہ فریقی ٹورنامنٹ میں بھیجنے پر اتفاق کر لیا ہے۔

یہ ٹیمیں سری لنکا میں تیرہ سے اکیس ستمبر کے دوران ہونے والے سہ فریقی مقابلے ’ایمرجنگ ٹیم ٹرافی‘ یا ’ابھرتی ٹیموں کی ٹرافی‘ میں کھیلیں گی۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ کی قومی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلنے کی پیش قدمی ثابت ہوسکتا ہے۔

اس سے قبل بھارتی وزارت کھیل نے اپنی انیس سال سے کم عمر کھلاڑیوں کی ٹیم کو نومبر میں پاکستان میں کھیلنے کی اجازت دے کر وہ پابندی اٹھا لی ہے جو بھارت نے دوسال قبل پاکستان کے خلاف کرکٹ کھیلنے پر لگائی تھی۔

پاکستان نے بھارت کے خلاف اپنے آخری ٹیسٹ میچ انیس سو ننانوے میں بھارت میں ہونے والی سیریز میں کھیلے تھے۔

دونوں ٹیمیں اس پابندی کے بعد سے صرف اہم عالمی مقابلوں میں ہی ایک دوسرے کے خلاف صف آرا ہوئی ہیں جن میں ورلڈ کپ اور آئی سی سی ٹرافی شامل ہیں۔
 
 

 urdu@bbc.co.uk
 
 
 
 < عالمی خبریں 43 زبانوں میںواپس اوپر ^^ BBC Copyright