BBCi Home PageBBC World NewsBBC SportBBC World ServiceBBC WeatherBBC A-Z
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
South Asia News
BBCHindi.com
BBCPersian.com
BBCPashto.com
BBCArabic.com
BBCBengali.com
Learning English
 
 
  جنید ضیاء کا شارٹ کٹ؟
 
 
  حبیب البشر: ہاری فوج کا سپاہی
 
 
  تاریخ کا دوسرا بیٹسمین
 
 
  لیما: افغان اسپورٹس کی خاتون اول
 

سچن: فیراری کے چکر میں
 

خواتین کرکٹ کا جھگڑا
 

 

وسیم کےکیریئر پر ایک نظر
 
 
  جنگ، محبت اور کھیل
 
 
  کھیل، سیاست الگ الگ
 
 
  کوبی برائنٹ پر مقدمہ
 
:تازہ خبریں
 
کرکٹ رابطوں کا خیرمقدم
بنگلہ دیش کی شکست
انگلستان، سیریز برابر
پاک ہند جونیئر کرکٹ
راڈک یوایس اوپن کے فاتح
بنگلہ دیش کا ادھورا خواب
انجو کی تاریخی چھلانگ
جنوبی افریقہ پاکستان: انکارواصرار
کشمیر: کرکٹ کی واپسی؟
اظہر ہار گئے
ہاکی میں کانسی کا تمغہ
لیانڈر پیس ہسپتال میں
کبیرعلی: ٹیسٹ پرنظر
گرینچ 23:04 - 10/06/2003
اظہرالدین کی اپیل
اظہر کا شمار ہندوستان کے کامیاب ترین کپتانوں میں ہوتا ہے
اظہر کا شمار ہندوستان کے کامیاب ترین کپتانوں میں ہوتا ہے

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہرالدین نے سٹے بازی کے الزام میں اپنے خلاف لگائی کرکٹ کھیلنے پر پابندی کے خلاف اپیل دائر کی ہے۔

حیدرآباد دکن کی ایک عدالت میں اپیل دائر کرتے ہوئے محمد اظہر الدین کے وکیل نے موقف اختیار کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی طرف سے ان کے موکل کے خلاف لگائی جانے والی پابندی بدنیتی پر مبنی ہے۔

عدالت کے سامنے دلائل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اظہر الدین کے خلاف پابندی رائے عامہ کو خوش کرنے کے لئے لگائی گئی اور ان میچوں میں اظہر الدین کو کارکردگی کو سامنے نہیں رکھا گیا جن میں ان پر جواء کھیلنے کا الزام لگایا گیا۔

اظہرالدین ان چار کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جن پر تین سال پہلے کرکٹ میں جواء کھیلنے کا تنازع کھڑا ہونے پر بھارتی کرکٹ بورڈ نے پابندی لگا دی تھی۔

محمد اظہرالدین اور اجے شرما پر عمر بھر کے لئے کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگا دی گئی تھی جبکہ اجے جڈیجا اور منوج پربھاکر پر پانچ پانچ سال کے لئے پابندی لگائی تھی۔

ایک عدالت نے حال ہی میں اجے جڈیجا کے خلاف پانچ سال کے لئے کرکٹ کھیلنے پر پابندی کو ختم کر دیا تھا اور انہیں کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی تھی لیکن اس سلسلے میں اظہرالدین کی طرف سے جنوری میں دائر کی درخواست کو قابل پذیرائی نہیں سمجھا گیا تھا۔

یاد رہے کہ ہندوستانی تحقیقاتی ادارے سی بی آئی نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا چاروں کھلاڑیوں نے جان بوجھ کر میچ ہارنے کے صلے میں بک میکروں سے رقومات حاصل کی ہیں۔

بعد میں بھارت کرکٹ بورڈ کی طرف سے مقرر کئے گئے انکوائری کمشنر کے مادھاون نے بھی سی بی آئی کی رپورٹ کی تائید کی تھی۔
 
 

 urdu@bbc.co.uk
 
 
 
 < عالمی خبریں 43 زبانوں میںواپس اوپر ^^ BBC Copyright