سوال کا جواب دیں گے؟
پاکستان میں حالیہ حملوں کی تقریباً ہر سطح اور ہر فورم پر مذمت کی جارہی ہے اور تشدد کی اس لہر سے جہاں تقریباً سترہ کروڑ عوام پر خوف چھایا ہوا ہے وہیں بیرون ملک رہنے والے پاکستانی اپنے ملک میں خون خرابے کی پس پردہ وجوہات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اِس پُرتشدد لہر کے پس منظر میں میرے ذہن میں کچھ سوالات ابُھر رہے ہیں جن کا جواب کوئی کھُل کر نہیں دیتا۔
میں نے فوجی اور جمہوری حکومت کے اہل کاروں سے پوچھا کہ خود پاکستانی اپنے ملک پر حملے کیوں کرتے ہیں؟ فوجی دہشت گردوں کو ختم کرنے کے بلند بانگ دعوے کرتے کرتے وزیرستان میں آکر ٹھہرجاتے ہیں جیسا کہ امریکیوں کا خیال ہے کہ القاعدہ کی قیادت وزیرستان کو اپنا مسکن بنا چکی ہے۔ وزیر سے پوچھتی ہوں تو اُن کی گھبراہٹ کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ وہ صرف اپنی فوج کی تعریف کرتے ہیں اور 'بیرونی ملک کا ہاتھ' دبی دبی زبان سے کہتے ہیں۔
کئی مبصرین سے تجزیہ بھی کروایا تو اُن کی دلیل 'شاید' یا قیاس آرائی پر منتج ہوتی ہے۔
میں طالبان کو ہمیشہ سے افغان سمجھتی تھی لیکن جب سے یہ پاکستانی طالبان اور افغان طالبان کہلائے تو کنفیوژن مزید بڑھ گیا۔
افغان طالبان پاکستان کو تشدد کا نشانہ بنائے تو بات سمجھ میں آتی ہے مگر پاکستانی طالبان تنصیبات پر حملے کر کے اپنے ہی ملک کو غیر مستحکم کریں، کیوں؟ میرا پہلا سوال ہے۔
چند برس پہلے بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں اسی نوعیت کے حملے ہوئے تھے جس طرح پاکستان میں فوجی مرکزوں پر ہوئے۔ خاص طور سے جی ایچ کیو پر ہونے والا حملہ بادامی باغ فوجی چھاؤنی سے مماثلت رکھتا ہے۔ کیا سب گوریلوں کی ایک جیسی تربیت ہوئی ہے؟ یہ میرا دوسرا سوال ہے۔
اگر شدت پسند تنظیمیں امریکہ کو اپنا دشمن سمجھ کر اس کے خلاف صف آرا ہوئی تھیں تو امریکہ کو بھول کر وہ حالیہ حملوں سے ملک میں امریکی گرفت کو مضبوط کر رہے ہیں یا کمزور؟
کیری لوگر بل تو پہلے ہی قبائلی علاقوں کے اندر پہنچ چکا ہے۔ سرحد کے پاس ہزاروں نیٹو فوجی ایک اشارے کا انتظار کر رہے ہیں۔ شدت پسند تنظیمیں دانستہ یا غیر دانستہ طور پر کس کے لیے کام کر رہی ہیں؟
کیا آپ ان سوالوں کا جواب دے سکتے ہیں۔

~RS~q~RS~~RS~z~RS~09~RS~)
تبصرےتبصرہ کریں
محترمہ نعیمہ احمد مہجور صاحب، اسلام علیکم! خاکسار کے پاس بھی دوسوال ہیں جنکا جواب درکار ہے۔ اگر آپ کے پاس ہو تو بتا کر تجسس دور فرما دیں۔ اول یہ کہ آخر وہ کونسی وجوہات ہیں کہ بی بی سی نے پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کی لہر کے بعد لفظ ‘دہشتگرد‘ لکھنا قریب قریب ختم ہی کردیا ہے اور اسکی بجائے لفظ ‘شدت پسند‘ کا زوروشور سے استعمال شروع کردیا ہے؟ دوسرا سوال یہ ہے کہ معاشی بحران کے باوجود امریکہ ‘کیری لوگر بل‘ کی آفر پاکستان کو کیونکر کرسکتا تھا؟ جس کے پاس خود کچھ نہ ہو وہ دوسرے کو کیا دے سکتا ہے اور یہ کہ اپنی عوام کو قرضے میں جکڑ کر، بیروزگار کرکے، بھوکا رکھ کر کسی دوسرے ملک کو ‘کیری لوگر بل‘ دینا کہاں کا انصاف و عوام دوستی ہے؟ اس سے ظاہر نہیں ہے کہ کیری لوگر بل میں یقینی طور پر کالا کالا ہرا ہرا چٹا چٹا ہے؟ شکریہ۔
تبصرے کے بارے میں شکایت کریں
Virtual keyboard
پاکستان میں ہونے والا دہشت گرد حملے نہ فوج کی لڑائی ہے نہ عوام کي اور نہ حکومت کي - امريکہ نے افغانستان ميں طالبان سے کہيں زيادہ ظلم کيا - عام شہريوں پر بمباری کی - امريکہ نے غير ضروری مداخلت کی - شدت پسند تنظیمیں امریکہ کو اپنا دشمن سمجھ کر اس کے خلاف صف آرا ہوئی تھیں - پاکستان نے طالبان کے خلاف دشمن کي مدد کي چنانچہ پاکستان بھي ان کا دشمن ٹہرا اور پھر فوج نےامريکہ کو خوش کرنے کيلۓ اپنے ہی لوگوں پر بمباري کی - سو يہ سب امريکہ اور اپنوں کی مہربانياں سامنے آ رہی ہيں - بنگلہ ديش کی مثال سامنے ہے۔
تبصرے کے بارے میں شکایت کریں
Virtual keyboard
آاگر يہ طالبان پاکستانی ہیں تو ان کا کوئی وطن کوئی مذہب نہيں یہ جنسی درندے ہيں مذہب کو ايک ڈھال کے طور بر استعمال کرتے ہيں
يفينا تمام گوريلا فورس کی ٹرينگ ايک جيسی ہوتی ہے لہذہ ظاہر ہے کہ دونوں طرف کون کسے ٹرينگ دے رہا ہے شدت پسند تنظيميں دانستہ يا غير دانستہ طور پر کس کے ليے کام کر رہی ہيں؟ يقينا يہ دانستہ طور پرا مريکہ اور بھارت کے ليے کام کر رہی ہيں
تبصرے کے بارے میں شکایت کریں
Virtual keyboard
ان سوالوں کا جواب اس غير فطری ملک کا بچہ بچہ جانتا ہے - مگر کسی ميں جواب دينے کی ہمت نہيں -
تبصرے کے بارے میں شکایت کریں
Virtual keyboard
کيا آپ واقعی اتني بھولی ہيں؟
تبصرے کے بارے میں شکایت کریں
Virtual keyboard
امريکہ پاکستان کی امداد بند کر دے سب کچ ٹھيک ہو جايے گا
تبصرے کے بارے میں شکایت کریں
Virtual keyboard
کيا يہ سچ نہيں کہ بلوچستان ميں جو تيل اور کو ئلے کے ذخائر ہيں وہ امريکہ اور سعودی عرب کے مجموعی ذخائر سے تين گنا بڑے ہيںـ ہاتھ ميں آيا ہوا بٹيرا کون چھوڑے گا؟
پتہ نہيں يہ ميرا سوال ہےکہ جواب ہےـ
تبصرے کے بارے میں شکایت کریں
Virtual keyboard
ارے ایک اور سچ تو آپ کے گوش گزار کرنا بھول ہی گیا پاکستانی فوجی وزیرستان میں ٹھہرے نہیں ہوئے بلکہ بے جگری سے لڑ رہے ہیں اور آپ کو بھی یہ مضمون لکھنے کا خیال ایسے وقت آیا جب فوج نے باقاعدہ کارروائی شروع کر دی ہے۔ اور آپ کو یہ بھی بتادوں کہ امریکہ اور افغان فوج کو باجوڑ میں پاک افغان سرحد سے ہٹا لیا گیا ہے۔ اب جو ہزاروں نیٹو فوجی تیار کھڑے ہیں ان سے افغانستان تو سنبھالا نہیں جاتا یہاں پورے پاکستان کو کیسے سنبھالیں گے۔؟ نعیمہ صاحبہ آپ بھی ہمت کر کے ان سوالوں کا جواب دے دیجئے۔؟
تبصرے کے بارے میں شکایت کریں
Virtual keyboard
جواب 1۔ طالبان کا اصل مقصدپاکستان ميں اسلامي نظام کا قيام ہےـ جو پاکستان کے وجودکا اصل مقصدہےـ جبکہ پاکستان ميں حکومت امريکہ کے دباو ميں اور ڈالر وصول کرنے کيلےء طالبان کوِختم کرنے پر تلے ہوۓ ہےـ افغانستان اور پاکستان دونوں کےطالبان کاسب سے ذيادہ نقصان پاکستانی حکومت اور فوج کررہی ہے نيز پاکستان ميں اسلامی نظام کے راہ ميں امريکہ سے زيادہ اس وقت پاکستان رکاوٹ ہے- اسلےء اقبال کا شعر ہے „جس کھيت سے دھقاں کومير نہ ہو روزی / اس کھيت کے ہر خوشہء گندم کو جلا دو„ نيز پاکستان کي تباہی کا ذمہ وار پاکستانی حکومت اور فوج ہے جبکہ طالبان دفاعی جنگ لڑ رہے ہيں۔
جواب 2۔ طالبان گوريلا ٹريننگ پر نہيں اللہ پر يقين رکھنے والے لوگ ہے۔
جواب 3۔ پاکستانی حکومت يا فوج کے خلاف جنگ اصل ميں امريکہ کے خلاف جنگ کا حصہ ہے کيونکہ يہ امريکہ کے فرنٹ لائن اتحادی ہے۔
جواب 4۔ طالبان يا جہادی تنظيميں دانستہ طور پر امريکہ کی مدد نہيں امريکہ اور امريکہ کے اتحاديوں کا کمر توڑ رہی ہے۔
تبصرے کے بارے میں شکایت کریں
Virtual keyboard
اصل بات يہ ہے کہ وزيرستان آپريشن ان تمام آپريشنز سے زيادہ مشکل ہے جو پہلے ہو چکے ہيں اور يہاں بہت زيادہ فوجی قربانيوں کا انديشہ ہے اور يہ آپريشن شدت پسندوں کے خلاف آخری آپريشن بھی ہوسکتا ہےـ لہازا اس آپريشن کی قيمت پاکستانی فوج کے کرتا دھرتا ہی لگا سکتے ہيں اور اگر امريکہ سے اس کی سيٹلمنٹ ہو جاتی ہے تو آپريشن شروع ہوجاۓ گا اور وہ ہی ہو گا جو پہلے ہوتا آيا ہے يعنی فوج کامياب ہوگيـپاکستانيوں کو ہر صورت ميں فوج کی حمايت کرنی چاہيۓ کيونکہ ہم اگر چاہيں تو قبايلی علاقہ گو کہ پاکستان کا حصہ ہے ہم وہاں بحثيت پاکستانی نہيں رہ سکتے کيونکہ وہ اپنے آپ کو پاکستانی مانتے ہی نہيںـ ياد رہے کہ ہم پہلے پاکستانی ہيں بعد ميں جو مرضی بن جاۂيںـ
تبصرے کے بارے میں شکایت کریں
Virtual keyboard
میں صرف یہ کہہ سکتا ہوں کہ یہ کوئي طریقہ نہیں ہے پاکستان کو اسلامی ریاست بنانے کا۔ آخر ہم اس سےعالمی برادری کو کیا پیغام دے رہے ہیں؟میرے خیال میں یہ سب کچھ سابق صدر مشرف کی حکومت کا کیا دھراہے۔
تبصرے کے بارے میں شکایت کریں
Virtual keyboard