کیا مشرف اتنے سادہ ہیں؟
سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو بظاہر معلوم ہوتا ہے کہ برطانوی ویزے میں توسیع کی امید نہیں ہے۔ اسی لیے وہ شاید آج کل ایسے بیانات دے رہے ہیں جن سے ان کے ویزے میں توسیع یقینی ہو جائے۔
ویسے جس ملک کی ضمانت پر وہ لندن گئے ہوں وہاں انہیں ایسا کوئی مسئلہ تو نہیں ہونا چاہیے۔ تاہم لارڈ نذیر کا برطانوی حکومت سے مطالبہ کہ وہ ویزے میں توسیع نہ کرے ہی ان کی راہ میں ایک رکاوٹ دکھائی دے رہی ہے۔
البتہ سابق صدر کی جانب سے یکے بعد دیگرے بیانات سے محسوس ہوتا ہے کہ وہ پاکستان واپس لوٹنا نہیں چاہتے ورنہ ایسے بیانات نہ دیتے جن سے ان کے اپنے ادارے یعنی فوج کو بھی تکلیف ہو اور ان کے مستقبل قریب میں کم از کم وطن واپسی کا کوئی امکان نہ رہے۔ ان کے ان بیانات سے ان کا لندن میں قیام یقیناً بڑھ سکتا ہے۔ پاکستان میں طالبان اور بڑی تعداد میں سیاستدان تو ان کے مخالف تھے ہی اب فوج کو بھی وہ چڑانے کی کوشش میں جٹے دکھائی دے رہے ہیں۔
پہلے انہوں نے ایک بیان میں اعتراف کیا کہ جمہوری حکومتوں کو چلتا کرنے، مارشل لاء نافذ کرنے اور آئین کو معطل کرنے یعنی تمام غیر آئینی اقدامات میں انہیں فوج کی مکمل حمایت حاصل تھی، تمام کور کمانڈرز ان کے ساتھ تھے۔۔۔ اور اب یہ کہ فوج امریکہ یا کسی سے بھی شدت پسندوں کے خلاف استعمال کے لیے ملنے والا اسلحہ بھارت کے خلاف استعمال کر سکتی ہے۔
اگر ویزے میں توسیع نہیں ہوتی تو وہ حفظِ ماتقدم کے طور پر سعودی عرب سے بھی پینگیں برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
اگرچہ ان کا بیان ایک سابق صدر کا بیان ہے اور اسے پالیسی بیان تو قرار نہیں دیا جا سکتا لیکن پھر بھی اس کی اہمیت اس سے کم نہیں ہوتی۔ وہ صدر تو محض چھ برس رہے لیکن فوجی تمام پیشہ ورانہ زندگی تھے۔ بعض لوگوں کے مطابق انہوں نے شاید سادگی میں فوج کی 'آپریشنل ڈیٹیلز' عیاں کر دی ہیں۔ لیکن کیا وہ اتنے سادے ہیں؟

~RS~q~RS~~RS~z~RS~16~RS~)
تبصرےتبصرہ کریں
مشرف ايک جری کمانڈر اور کمانڈو ہيں اور جو بات بھی کہتے ہيں ذمہ داری سے کہتے ہيں- انہوں نے اپنی بات فوج کے کمانڈ اينڈ کنٹرول سسٹم سے واقفيت کی بنياد پر کہی ہے مگر اس کے سياسی مضمرات پر شايد توجہ نہيں دي- سياسی قيادت کو اس کے مضمرات کو زائل کرنے ميں کسی قسم کي دشواری پيش نہيں آٌنی چاہے کيونکہ سياسی قيادت ان معاملات کو نپٹانے ميں ہی مہارت رکھتی ہيں۔
تبصرے کے بارے میں شکایت کریں
Virtual keyboard
مجھے اس بات کی سمجھ نہيں آتی کہ حکمران اقتدار سے باہر ہو کر ايسی باتيں کيوں کرنے لگتے ہيں؟ کيا وہ بيوقوف بن جاتے ہيں يا پھر ويزے کے چکر ميں ايسی اوٹ پٹانگ باتيں کرنی شروع کر ديتے ہيں- اگر چکر ويزے کا ہے تو اسی مشرف نے ايک مرتبہ جب اقتدار ميں تھے کہا تھا کہ کچھ عورتيں مغرب جانے کے ليے ريپ کا ڈرامہ رچاتی ہيں۔ ان ميں اور مشرف ميں کيا فرق ہے؟ بلکہ مشرف تو بدتر ہيں کہ پورے ملک کو اس طرح کے بيانات سے مصيبت ميں ڈالتے ہيں۔
تبصرے کے بارے میں شکایت کریں
Virtual keyboard
مشرف جيسا کو ئی نہيں۔ وہ ايک گريٹ ليڈر تھا اور رہے گا۔ ایک يا دو غلطياں اس کے سارے اچھے کاموں پر حاوی نہيں ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے جو اچھا کيا ہے اس پر بھی نظر رکھيں۔
تبصرے کے بارے میں شکایت کریں
Virtual keyboard
جی ہاں آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں وہ اتنے سادے ہیں کہ انہیں گانا گاتے وقت یہ بھی خیال نہ آیا کہ میں تاحیات صدر نہیں ہوں۔ انہیں امریکہ کا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ساتھ دیتے وقت بھی خیال نہ آیا کہ عوام کیا چاہتی ہے۔ اب عوام بھی مشکل میں اور وہ بھی مشکل میں۔ نتیجہ کیا نکلا ۔۔؟ صرف علی زرداری
تبصرے کے بارے میں شکایت کریں
Virtual keyboard
وہ اپنے مفاد کے لیے کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ فوج تو کیا یہ اپنی کھال بچانے کے لیے کچھ بھی کر دیں گے۔
تبصرے کے بارے میں شکایت کریں
Virtual keyboard
. میر کتنے سادہ ہیں بیمار ہوے جس کے سبب ۔۔ ۔
اسی عطار کے لونڈے سے دوا لیتے ہیں
۔۔۔ میر تقی میر
تبصرے کے بارے میں شکایت کریں
Virtual keyboard
پاکستان ميں پرويز مشرف کی بھرپور مخالفت اور ايک فوجی جرنيل کے ملک سے بھاگنے سے يہ بات ضرور خوشی سے کم نہيں کہ اب لوگ فوجی جکومت کو ايک برائی يا آفت سمجھنے لگے ہيں۔ ضياء اور ايوب دور میں قطعی طور پر صورتحال مختلف تھی۔ اس وقت بہت سے لوگ يہ کہتے سنائی ديتے تھے کہ اس ملک کو کوئی ڈنڈے والا ہی چلا سکتا ہےـ رہی بات مشرف کی تو يہ باقی فوجيوں کے لي سبق ہے کہ اپنے کام سے کام رکھيں اور ملک انہيں کو چلانے ديں جنہيں عوام اجازت دےـ
تبصرے کے بارے میں شکایت کریں
Virtual keyboard
ہارون رشید صاحب اقتدار کی طاقت اور نشہ بھی عجيب چيز ہے- اچھے اچھوں کی مت مار ديتا ہے- انسان اپنی اوقات بھول جاتا ھے- صدر پرویز مشرف جيسے آدمی سے بلکل اميد نہ تھی جو انھوں نے کيا- ميرے خيال سے کسی بھی ملک کے سياسی اور فوجی لوگوں کو پناہ دينے کا سلسلہ اب ختم ہونا چاہيے- جہاں تک برطانيہ کا تعلق ہے يہاں تو سب کو پناہ ملتی ہے- اور سعودی اس ليے پناہ ديتے ہيں کہ کل ان کو بھی ضرورت پڑسکتی ہے- ميں لارڈ نذیر کی مکمل حمايت کروں گا اگر وہ يہ سب کچھ نواز برادران سے کسی سياسی مفاد يا دوستی کی خاطر نہیں کر رہے تو- جہاں تک فوج کی 'آپریشنل ڈیٹیلز' عیاں کر نے کی بات ہے تو اپنی کتاب بيچنے کے ليے انہوں نے کيا کچھ نہيں کيا- اب تو صرف ان کو نواز برادران ہی بچا سکتے ہيں اگر وہ سعودی دوستوں کی بات مان ليں تو- اور اگر ايسا ہوتا ہے تو يہ انکے سياسی کيريۂر کی موت ثابت ہوگا۔-
تبصرے کے بارے میں شکایت کریں
Virtual keyboard
ہارون صاحب بحيثيت ايک پاکستانی آپ صدر مشرف پر فخر کريں گے يا ذرداری پر؟ ويسے مشرف کے ويزے کے ليے بيانات والی آپ کی بات ميں بالکل وزن نہيں ہے۔ اس ليے ذرا بات کو کھول کے لکھا کریں۔ ان کو ويزہ مل ہی جائے گا۔-
تبصرے کے بارے میں شکایت کریں
Virtual keyboard
اگر آپ اور آپ جیسے دوسرے صحافی ايک ريٹايرڈ فوجی کو اتنا اہميت نہ ديتے تو وہ يہ نہ کہتے- اگر آپ جيسے صحافی فوج کے تباہ کن ايجنڈے کو ملکی بقاء اور مفاد نہ کہتے تو آج پاکستان ايک سکيورٹي سٹیٹ نہ ہوتا، نا طالب ہوتا اور نہ خود کش حملے۔`-
تبصرے کے بارے میں شکایت کریں
Virtual keyboard
"حرفِ ترديد سے پڑ سکتے تھے سو طرح کے پيچ
اتنے سادہ بھی نہيں تھے کہ وضاحت کرتے”
تبصرے کے بارے میں شکایت کریں
Virtual keyboard
مشرف صاحب نے جو کچھہ کہا ہے- 100 فيصد ٹھيک ہی کہاہے -کيوکہ وہ جو کچھہ بھی کہہ رھا ہے-يا جو کچھہ کر رہا ہے پاکستان کے بہترين مفاد کيلے ہی کرہاں ہے-پاکستان رندہ باد - مشرف پايندہ باد----
تبصرے کے بارے میں شکایت کریں
Virtual keyboard
قُربان جائيے اِن کی سادگی کے
وُہ کہتے ہيں نا
لڑتے ہيں اور ہاتھ ميں تلوار بھی نہيں
مر مِٹے پم تو آپ کی اِس کج ادائ پر
سُبحان اللہ
تبصرے کے بارے میں شکایت کریں
Virtual keyboard
”زندگی ميں دو ہی لمحے مجھ پر کٹھن گزرے ہیں۔
اک تیرے آنے سے پہلے اک تیرے جا نے کے بعد”
ميرا سوال ہے
رخصتي کے وقت گارڈ آف آنر کس نے پيش کيا؟
مشرف کو آرمی ہاوس ميں کس نے رکھا؟
کس کے طيارہ پر سعودی عرب جاتے ہیں؟
کيوں دنيا اس کے ليکچر سنتی ہے؟
تبصرے کے بارے میں شکایت کریں
Virtual keyboard
ويزا تو مل ہی جائے گا اور نہ ہی وہ اتنے سادہ ہيں کہ فوج کی 'آپريشنل ڈيٹيلز'اوپن کر ديں۔ سادہ تو ہم پاکستانی ہيں جن کو چال کا پتہ ہی جب چلتا ہے جب مات ہو چکے ہوتے ہيں۔
”آگےآگے ديکھیے ہوتا ہے کيا”
تبصرے کے بارے میں شکایت کریں
Virtual keyboard
ہم کتنی خوبصورتی سے اپنے تعصبات کو منطق کا غلاف پہنا تے ہيں- بس موقع چاہیے- ہارون رشيد صاحب ايسی تنقيد نواز شريف کے مقدر ميں کہاں؟-
تبصرے کے بارے میں شکایت کریں
Virtual keyboard
ہارون رشید صاحب، میرے خیال میں مشرف کے بیان میں کوئی ایسی بونگی نہیں ہے جس سے‘عالمی استعمار‘ اور اس کا اگلی صف کا ‘اتحادی‘ میڈیا آسمان سر پر اٹھا لیتا۔ بیان میں ایسی کوئی بات نہیں ہے کہ جس سے نظر آئے کہ امریکی امداد کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔ چونکہ پاکستان ‘اتحادیوں‘ کی ایک نہیں چلنےدے رہا جیسا کہ کامیاب سوات اپریشن سےعیاں ہے۔ اس لیے مشرف کے بیان کو سنجیدگی سے لینےکا مقصد پاکستان میں ‘طالبانائزیشن‘ کا ‘اعادہ‘ کرنا تھا کہ چند ماہ سے یہاں امن وامان ہے۔ حکومت کو اس بیان پر بلاوجہ واویلا مچانے کی وجہ سے اور لکیر کو شہتیر بنانے کی وجہ سے کم از کم ملکی میڈیا کو ‘لگام‘ ضرور ڈالنی چاہیے جبکہ غیرملکی میڈیا بشمول سائبر میڈیا کو ‘بلیک آؤٹ‘ کر دینا چاہیے کہ یہ اپنی نام نہاد ‘غیرجانبداری‘ اور مفاد پرستانہ ‘آزادی‘ کے پس پشت دنیا میں ‘آگ و خون‘ کی راہ ہموار کرنے کا کام کر رہا ہے اور صرف وہی باتیں، وہی تبصرے چھاپتا ہے جس سے اس میڈیا کے ابا جان ‘عالمی استعمار‘ کو اپنی ‘استعماریت‘ پھیلانے کا موقع و جواز ملتا ہو۔ دیگر تمام باتیں، تبصرے چاہے زمینی حقائق کا زندہ جاوید ثبوت ہی کیوں نہ ہوں، استعمار کا ٹاؤٹ میڈیا کھا جاتا ہے۔ شرم مگر اس کو آتی نہیں۔
تبصرے کے بارے میں شکایت کریں
Virtual keyboard
مجہے ا س با ت پر فحر ہے کھ جنر ل مشر ف پا کستا نی ہين
تبصرے کے بارے میں شکایت کریں
Virtual keyboard
وہ ہرگز سادہ نہیں ہیں۔ سادہ تو عوام ہے جو غداروں کو اپنے سر پر سوار کر لیتی ہے۔
تبصرے کے بارے میں شکایت کریں
Virtual keyboard
جرنيلی صدر اس کے علاوہ اور کيا کہے جب فوجی بولے گا تو کہو گے کہ بولتا ہے اور بہت خراب بولتا ہے
تبصرے کے بارے میں شکایت کریں
Virtual keyboard
نواز شریف کو جلاوطنی کا طعنہ دینا والاشخص آج خود ساختہ جلاوطنی گزارنے پر مجبور ہے۔ کل جو مکے لہرائے تھے وہی اس پر برسیں گے۔ اس کے سفاکانہ عہد وانداز کو پاکستانی قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔
تبصرے کے بارے میں شکایت کریں
Virtual keyboard