آخر کتنا برا ہوگا؟
فرض کریں صدر آصف علی زرداری کا دور اگر بہت ہی مایوس کن اور برا ہوا تو آخر کتنا برا ہوگا۔
کیا گورنر جنرل غلام محمد سے زیادہ برا ہوگا جن کے فالج زدہ احکامات ان کی انگریز سیکرٹری کے علاوہ کوئی اور نہیں سمجھ سکتا تھا۔ کیا سکندر مرزا سے زیادہ برا ہوگا جس نے اپنا ہی آئین توڑ کر مارشل لا لگا دیا۔ کیا ایوب خان سے بھی برا ہوگا جس نے دھاندلی اور دھونس سے صدارتی انتخاب جیتا اور اپنے ہی آئین کے برعکس اقتدار سپیکر کے حوالے کرنے کی بجائے کمانڈر ان چیف کو دے کر رخصت ہوا۔ کیا یحیی خان سے بھی برا ہوگا جس نے وہسکی میں ملک ڈبو کر نکالا تو وہ گیلے پاپے کی طرح دو ٹکڑے ہوگیا۔
کیا بھٹو سے بھی برا ہوگا جس نے پورا عرصہ بنیادی حقوق کی معطلی اور اپوزیشن کا گلا گھونٹنے کی کوششوں میں صرف کر دیا۔ کیا ضیا الحق سے بھی برا ہوگا جس نے سیاسی کارکنوں کا علاج کوڑوں اور پھانسیوں سے کرنے کی کوشش کی اور ملک کو کلاشنکوف اور پوڈر کی چتا پر رکھ دیا۔ کیا غلام اسحاق خان سے بھی برا ہوگا جس نے سیاسی حکومتوں کو پتلی تماشا بنا کے رکھ دیا۔
کیا محسن کش فاروق لغاری، فدوی و تابعدار رفیق تارڑ یا پاکستانیوں کو بیچ کر پیسے کھرے کرنے والے دو مرتبہ کے باوردی صدر پرویز مشرف سے بھی برا دور ہوگا آصف زرداری کا؟
جب یہ قوم ڈنڈا بردار صدور کو کئی کئی برس تمام تر تباہ کن کارناموں سمیت جھیل سکتی ہے اور ان کے سات خون معاف کرسکتی ہے تو ووٹ کی بنیاد پر منتخب زرداری اس قوم کو زیادہ سے زیادہ کتنا نقصان پہنچا سکتا ہے۔ بہت ہی نقصان ہوا تو یہی ہوگا نہ کہ چھ ماہ بعد ٹرکوں کے پیچھے 'تیری یاد آئی تیرے جانے کے بعد' مشرف کی تصویر کے اوپر لکھا ہوگا۔۔۔

~RS~q~RS~~RS~z~RS~30~RS~)
تبصرےتبصرہ کریں
جی ہاں بہت برا ہو گيا۔۔۔
تبصرے کے بارے میں شکایت کریں
Virtual keyboard
او خدایا مدد۔۔ دم گھٹ رہا ہے۔ جب شریف صاحب وزیر اعظم بنے تھے تو میں نے ایک بار پاکستانی شہریت چھوڑنے کا ارادہ کیا تھا، مگر ایسا کیا نہیں۔ مگر اب یقیناً یہی کرنا ہوگا۔۔۔
تبصرے کے بارے میں شکایت کریں
Virtual keyboard
کئی دفعہ ايسا بھی ہوا ہے کہ کھوٹے سکے چل گئے۔ اگر زرداری دور گزشتہ صدور سے خراب ہوئے تو پھر شايد پوری دنيا يہ بات کہے کہ پاکستان کے لیے جمہوريت نہںی ہے۔ بہت ممکن ہے کہ پاکستان کا نيوکليئر پروگرام ہی ختم ہو جائے (اللہ کرے يہ نوبت نہ آئے)۔ ويسے زرداری اور ان کی جي حضوری کرنے والوں کی چاندی ہو گئی ہے۔
تبصرے کے بارے میں شکایت کریں
Virtual keyboard
اسلام عليکم، مجھے کسی اور سے نہيں اپنے ميڈيا سے ايک سوال ہے۔ کيا آپ لوگ واقعی آزاد ہيں؟ اگر ہيں تو چپ سی کيوں لگی ہے؟ حامد مير صاحب، شاہد مصود صاحب، کامران صاحب، پی جے مير اور دوسرے تمام محب وطن حضرات خدارا بوليے اس سے پہلے کہ بہت دير ہو جائے۔۔۔ زرداری صاحب کے پاس يا تو کوئی جن ہے يا اس کمزور ياداشت والی اندھی اور بےحس قوم کا مقدر يہي ہے۔ کيا اس قوم کے سارے چوہدری مر گئے؟ مجھے اور کچھ نہيں کہنا۔۔۔
تبصرے کے بارے میں شکایت کریں
Virtual keyboard
اگر مشرف سو فیصد پاکستان بيچ سکتے ہیں تو زرداری کے ساتھ صرف دس فیصد اتنامہنگا سودا نہیں۔ کچھ پاکستان بچ جائے گا!
تبصرے کے بارے میں شکایت کریں
Virtual keyboard
جناب وسعت اللہ خان صاحب خُدا کرے کہ زرداري صاحب اب ٹين پرسنٹ کي بجائے سينٹ پرسنٹ قوم کے ليے ايک اچھے صدر ثابت ہوں
تبصرے کے بارے میں شکایت کریں
Virtual keyboard
اللہ تعالي کا فرمان ہے کہ عوام پر ویسے حکمران ہوں گے جیسے وہ خود ہوں گے۔ آج کل ہم روزانہ کتنی بار گناہ کرتے ہیں۔ مثلاً لالچ، چوری، ناپ تول میں چوری، جھوٹ بولنا، لڑائی جھگڑا، سب سے بڑی بات ہم نے اللہ کے احکام کو چھوڑ دیا ہے۔ حضور پاک کی سیرت کو چھوڑ دیا ہے۔ قرآن شریف کو پڑھنا چھوڑ دیا ہے۔ اور اب ہم شکایت کس وجہ سے کرتے ہیں۔ پہلے ہم خود کو سیدھے راستے پر چلیں تو حکمران اچھا ملے گا۔ زرداری صاحب بھی اگر چاہیں تو دین اسلام کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے حکمرانی کرتے ہیں تو وہ ایک اچھے حکمران ثابت ہوں گے۔ نہیں تو ملک کا اللہ ہی محافظ ہوگا۔ یہ اب زرداری صاحب کے اوپر ہے کہ وہ کونسا راستہ اپناتے ہیں۔
تبصرے کے بارے میں شکایت کریں
Virtual keyboard
تمام سابقہ حکمرانوں سے زيادہ اس لیے کہ پہلوں نے اقتدار حاصل کرنے کے بعد مک مکاؤ کيا، جھوٹ بولا، وعدا خلافی کی يا عہد توڑا۔۔۔ آصف علی زرداری نے يہ سب کچھ پہلے ہی کر ليا۔ اب خبريں آيا کريں گی کشمير کا سودا اتنی کميشن کے ساتھ ہوگيا، سرحد اور بلوچستان اتنے کميشن کے عوض طے ہوگيا ہے۔۔۔
تبصرے کے بارے میں شکایت کریں
Virtual keyboard
میرے خیال میں پرویز مشرف کے دور سے بھی برا ہوگا۔ وقت بتا دے گا۔۔۔
تبصرے کے بارے میں شکایت کریں
Virtual keyboard
جناب بات اتنی سی ہے کہ اس ملک میں لوگوں کا سیاسی شعور ختم ہو چکا ہے۔ وہ یہ جانتے ہی نہیں کہ بدترین جمہوریت بہترین آمریت سے بہتر ہوتی ہے۔
تبصرے کے بارے میں شکایت کریں
Virtual keyboard
خدا کی قدرت پر يقين آتا ہے يہ ديکھ کر۔ ساتھ ہی پاکستان کی سلامتی کے ليے ہاتھ اٹھ جاتے ہيں۔ خدا پاکستان کو محفوظ و مامون رکھے۔
تبصرے کے بارے میں شکایت کریں
Virtual keyboard
خدا نى آج تك اس قوم كى حالت نهين بدلى نه هو جنكو خيال ابنى حالت آب بدلنى كا
تبصرے کے بارے میں شکایت کریں
Virtual keyboard