BBC بی بی سی کو جانییں
BBC Urdu

بی بی سی اردو بلاگ

امی کہتی تھیں

وسعت اللہ خان 2008-08-28, 15:55

تیس دسمبر دو ہزار سات ، نوڈیرو،لاڑکانہ
آصف علی زرداری نے بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ اپنی پہلی پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے ذمہ داروں میں 'قاتل لیگ' بھی شامل ہے۔

اٹھائیس اگست دوہزار آٹھ، اسلام آباد
وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی نے آصف زرداری کی صدارتی مہم چلاتے ہوئے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے فون پر بات کی اور ان سے آصف زرداری کے لئے حمایت کی درخواست کی۔

پچیس نومبر دوہزار سات، لاہور
میاں نواز شریف شاہی سعودی طیارے کے ذریعے طویل جلاوطنی کے بعد واپس پہنچ گئے۔اپنی آمد کے بعد انہوں نے کہا کہ آمریت کے جوتے چاٹنے والے پارٹی غداروں سے کوئی مکالمہ ممکن نہیں۔


اٹھائیس اگست دو ہزار آٹھ، اسلام آباد
مسلم لیگ نواز کے صدارتی امیدوار جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی نے مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری شجاعت حسین سے ایک گھنٹے طویل ملاقات کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

امی کہتی تھیں بیٹے ایسی بات منہ سے کبھی نہ نکالو کہ کل وہی بات سببِ شرمندگی بن جائے۔
لیکن امیئوں کی یہاں سنتا کون ہے!

technorati google icerocket | بی بی سی بیرونی ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اتبصرے  تبصرہ کریں

  • 1.
  • 28/08/2008, 04:16 PM,
  • نجيب الرحمان سائکو :

'وابستہ ہے مفاد يہاں
ہر اک دوستي کے ساتھ'

شکایت کریں

COMPLAIN

!! - نام و نشانی ايميل ضروری است

لازمی
لازمی (دکھایا نہیں جائے گا)
 
  • 2.
  • 28/08/2008, 04:55 PM,
  • عمر :

وقت آنے پر گدھے کو بھی باپ بنايا جا سکتا ہے

شکایت کریں

COMPLAIN

!! - نام و نشانی ايميل ضروری است

لازمی
لازمی (دکھایا نہیں جائے گا)
 
  • 3.
  • 28/08/2008, 05:33 PM,
  • Tahir :

سياست منافقت کا دوسرانام ہے-

شکایت کریں

COMPLAIN

!! - نام و نشانی ايميل ضروری است

لازمی
لازمی (دکھایا نہیں جائے گا)
 
  • 4.
  • 30/08/2008, 08:01 PM,
  • پيراعچاز :

افسوس یہ قوم اب تک سوئی ہے، جاگ نہیں رہی۔۔۔

شکایت کریں

COMPLAIN

!! - نام و نشانی ايميل ضروری است

لازمی
لازمی (دکھایا نہیں جائے گا)
 
  • 5.
  • 31/08/2008, 07:46 AM,
  • muhammad arshad :

یہ سب کچھ قوم کے وسیع تر مفاد کے لیے ہے۔۔۔

شکایت کریں

COMPLAIN

!! - نام و نشانی ايميل ضروری است

لازمی
لازمی (دکھایا نہیں جائے گا)
 

تبصرہ کریں

نام اور ای میل کا اندراج لازمی ہے

تمام تبصرے جانچ پڑتال کے بعد شائع کیئے جائیں گے

لازمی
لازمی (دکھایا نہیں جائے گا)

Mandatory (urdu translation)
  بی بی سی آپ کا ای میل ایڈریس صرف بلاگ سائٹ کے لئے استعمال کرے گی۔ بلاگ کے بارے میں بھیجی گئی ای میل کے سلسلے میں بی بی سی آپ سے رابطہ کر سکتی ہے۔ مزید معلومات کے لئے بی بی سی کی ذاتی معلومات کی پالیسی پڑھیے۔
 

بی بی سی بیرونی ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

BBC © MMIX

بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔