صحافت اور زبان ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں۔ بی بی سی کی اقدار کی ضمانت حقائق، لہجہ اور درست زبان ہی ہیں۔ اس ویب سائٹ میں زبان کے علاوہ بی بی سی کے اخلاقی اصول اور ادارتی اور تکنیکی صلاحیتوں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

مہارت

صحافیوں کو عملی صحافت اور ادارتی فیصلوں میں مہارت حاصل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اور اس کے کچھ بنیادی اصول یہاں درج ہیں-

زبان

اردو لکھنے اور بولنے میں کچھ غلطیاں بہت ہی معمولی سی توجہ سے دور کی جا سکتی ہیں ۔ اس کے لیے کن بنیادی اصولوں کو ذہن میں رکھنا ضروری ہے؟

اخلاقیات و اقدار

ان صفحات پر بی بی سی میں صحافت کے اصولوں کی وضاحت کی گئی ہے۔ روزمرہ زندگی میں اپنے صحافتی فرائض انجام دینے کے لیے ان سے بہت مدد مل سکتی ہے۔

مہمان: رہنما اصول

آپ اپنے مہمان سے تلخ سوالات کر سکتے ہیں لیکن ساتھ ہی ضروری ہے کہ آپ ان سے جائز برتاؤ روا رکھیں-

ویب کے لیے لکھنا

ویب کی دنیا میں اچھی شہہ سرخیوں کی بڑی اہمیت ہے اور ضروری ہے کہ پہلے ہی پیراگراف سے آپ قاری کو اس خبر کی طرف متوجہ کر لیں۔

آٹو کِیُو کی مدد سے خبریں کیسے پیش کی جاتی ہیں۔

ٹی وی پر خبریں پیش کرنے کے لیے یہ بات اہم ہے کہ آپ پُراعتماد دکھائی دیں اور آپ کی آواز بھی پُراعتماد ہو۔ اس سلسلے میں بی بی سی آپ کو چند تجاویز دے سکتا ہے۔